قومی خبریں

کورونا سے نمٹنے کے لئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے کہا ہے کہ ضلع سری نگر میں کوورنا سے نمٹنے کے لئے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں

سری نگر، تصویر یو این آئی
سری نگر، تصویر یو این آئی 

سری نگر: ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے کہا ہے کہ ضلع سری نگر میں کوورنا سے نمٹنے کے لئے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سینٹروں میں آکسیجن بستروں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور ہسپتالوں میں بستروں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے آکسیجن پلانٹ نصب کئے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ پانچ سو بستروں والے ایک نئے کووڈ ہسپتال پر کام شروع کیا گیا ہے جس کو جلدی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا: 'ضلع سری نگر میں کووڈ سے نمٹنے کے لئے کئی اقدام کئے جار ہے ہیں لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرایا جا رہا ہے اور بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کرائی جا رہی ہے'۔

Published: undefined

اعجاز اسد نے کہا کہ کووڈ سینٹروں میں آکسیجن بستروں میں اضافہ کیا جا رہے اور ہسپتالوں میں بستروں میں مزید اضافے کے ساتھ ساتھ نئے آکسیجن پلانٹ نصب کئے جا رہے ہیں اور ابھی بھی مزید آکسیجن پلانٹ نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سو بستروں والے ایک نئے کووڈ ہسپتال پر کام شروع کیا گیا ہے جس کو جلدی مکمل کیا جائے گا۔

Published: undefined

بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث مثبت کیسز اور اموات میں روز افزوں غیر معمولی اضافہ درج ہو رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined