قومی خبریں

دہلی-این سی آر کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، پولیس نے تحقیقات شروع کی

دہلی-این سی آر کے کئی اسکولوں کو بم دھماکے کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔ میور وہار کے ایک اسکول کو صبح ای میل کے ذریعے دھمکی دی گئی، طلبہ کو واپس بھیج دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>اسکول کی فائل تصویر / قومی آواز / وپن</p></div>

اسکول کی فائل تصویر / قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: دہلی-این سی آر کے متعدد اسکولوں کو ایک بار پھر بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے، جس کے بعد پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیاں متحرک ہو گئی ہیں۔ سب سے پہلے مایور وہار فیز 1 میں واقع ایک اسکول کو جمعہ کی صبح دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس کے بعد طلبہ کو فوری طور پر واپس بھیج دیا گیا اور اسکول انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق، دھمکی کے پیش نظر علاقے میں سخت سکیورٹی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسکول کے احاطے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں تفتیش میں مصروف ہیں۔ اس واقعے کے بعد دہلی اور نوئیڈا کے مختلف اسکولوں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دہلی کے اسکولوں کو بم دھماکے کی دھمکی ملی ہو۔ اسی ماہ جنوبی دہلی میں واقع انڈین پبلک اسکول اور شمال مغربی دہلی میں کریسنٹ پبلک اسکول کو بھی ایسی ہی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس سے طلبہ، اساتذہ اور والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

Published: undefined

گزشتہ سال 20 دسمبر کو دہلی کے دوارکا علاقے میں واقع دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) کو بھی بم دھماکے کی دھمکی ملی تھی، جس کے بعد اسکول میں بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی تھی۔

اس سے قبل 11 دسمبر کو دہلی کے 40 سے زائد اسکولوں کو ایک ساتھ دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئے تھے، جن میں تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم، تحقیقات کے دوران کسی بھی اسکول میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا تھا، جس کے بعد پولیس نے معاملے کو سائبر کرائم کے زمرے میں لیتے ہوئے جانچ شروع کی تھی۔

Published: undefined

دہلی ہائی کورٹ نے بار بار موصول ہونے والی ان دھمکیوں پر سخت نوٹس لیا تھا اور دہلی حکومت اور دہلی پولیس کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک جامع معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) تیار کریں، تاکہ مستقبل میں ایسے معاملات کو سنجیدگی سے نمٹایا جا سکے۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ ایک طالبعلم نے خود ہی مختلف اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجی تھیں۔ پولیس کے مطابق، اس طالبعلم نے 23 اسکولوں کو بم دھماکے کی جھوٹی دھمکیاں دیں، تاکہ اس پر شک نہ ہو۔ بعد ازاں، دہلی پولیس نے اسے حراست میں لے کر معاملے کی مزید چھان بین شروع کر دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined