قومی خبریں

جیٹلی،سشما، راٹھور اور نڈا سمیت کئی وزراء کو مودی کابینہ میں جگہ نہیں ملی

نریندر مودی کی دوسری پاری میں کئی پرانے چہرے وزارت میں نظر نہیں آئیں گے جن میں ارون جیٹلی، سشما سواراج، اوما بھارتی اور جے پی نڈا بڑے نام ہیں

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

مودی حکومت کی دوسری میعاد کار میں جمعرات کو 24کابینی وزرا سمیت 57وزرا نے حلف لیے جن میں کئی سابق وزراء کو کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے جبکہ دووزرائے مملکت کو ترقی دیکر کابینہ میں شامل کیاگیاہے ۔

Published: undefined

جن کابینی وزرا کو اس بار حکومت میں جگہ نہیں ملی ہے ان میں رخصت پزیر وزیر خزانہ ارون جیٹلی ،وزیرخارجہ سشما سوراج ،کامرس و صنعت اور شہری ہوابازی کے وزیر سریش پربھو ،پینے کا پانی اور صفائی سھترائی کی وزیر اوما بھارتی اور خواتین و اطفال کی ترقی کی ویزمینکا گاندھی ،صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جگت پرکاش نڈا ،بھاری صنعت اور پبلک سیکٹر انٹر پرائزیز،فولاد کے وزیرچودھری بیریندر سنگھ ،قبائلی امور کے وزیر جوئیل اوراؤں , زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر رادھاموہن سنگھ، کھیلوں کے وزیر راج وردھن سنگھ راٹھول اور وزیر مملکت جینت سنہا شامل ہیں ۔

Published: undefined

مسٹر جیٹلی نے صحت کی بناپر کابینہ میں شامل نہ کرنے کی خودہی درخواست کی تھی جبکہ سشما کے وزارت میں شامل نہ کئے جانے پر سیاسی حلقوں میں کافی حیرانی پائی جاتی ہے ۔ سشما سواراج اور اوما بھارتی نے لوک سبھا انتخابات لڑنے سے انکار کر دیا تھا اور اب بہت ممکن ہے کہ جلد ہی وہ کسی بڑی ریاست کی گورنر بن کر جائیں ۔ ادھر جے پی نڈا کے تعلق سے یہ بات کہی جا رہی ہے کہ وزارت میں آنے کے بعد امت شاہ بی جے پی کے صدر کے عہدے سے دست بردار ہو جائیں گے اس لئے نڈا کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے تاکہ ان کو بی جے پی کا قومی صدر بنایا جا سکے۔ رادھا موہن سنگھ کی کارکردگی پر سوال کھڑے تھے اس لئے ان کے بارے میں پہلے سے ایسا سوچا جا رہا تھا کہ مودی ان کو شائد اپنی کابینہ میں جگہ نہیں دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined