قومی خبریں

آن لائن ٹھگنے والے نائجیریائی گینگ کے سات ارکان گرفتار

ٹیکنالوجی پر مبنی معلومات کے ذریعہ پولس نے سات افراد کو گرفتار کیا، جن میں پانچ نائیجیریائی باشندے بھی شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہریانہ پولس نے ضلع فرید آباد سے پانچ نائجیریائی باشندوں سمیت آن لائن فراڈ گینگ کے سات ممبروں کوگرفتار کرکے فیس بک پر غیر ملکی لڑکیوں کے نام سے دوستی کرنے اور مہنگے تحائف کا وعدہ کرنے والے ایک آن لائن فراڈ گینگ کا پردہ فاش کیا۔

Published: undefined

ہریانہ پولس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت لائبیریا کے شہری ولیمز مائیکل، نائجیریا کے شہری ایبری اوکولی عرف پرنس، حلیمت محمد، اوکے کے نینا بوگو اور کینچوکو اوکونٹا اور بلبھ گڑھ کے انوراگ اور نشانت کے طورپر ہوئی ہے۔ پولیس نے مائیکل اور اوکولی سے مختلف ممالک کے دو پاسپورٹ برآمد کیے ہیں جبکہ حلیمت کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوگئی ہے۔ پانچوں نائجیریا ئی باشندے فرید آباد میں ایک مکان میں رہ رہے تھے۔ پ

Published: undefined

ولیس ترجمان نے گینگ کی وارداتوں کے بارے میں بتایا کہ یہ دھوکہ باز غیر ملکی لڑکی کے نام پر فیس بک پروفائل بنا کر لوگوں سے دوستی کرتے تھے۔ اعتماد جیتنے کے بعد غیر ملکی سونے کے زیورات، موبائل فون، مہنگے تحائف کا وعدہ کرکے لالچ دیتے تھے۔ اس کے بعد اس کا ساتھی کسٹم آفیسر بن جاتا تھا اور گفٹ پارسل میں مہنگی اشیاء کے بدلے کسٹم ڈیوٹی، ایکسائز ڈیوٹی اور دیگر ٹیکس ادا کرنے کے نام پر ہندوستانی بینک کھاتوں میں رقم جمع کرنے کو کہتا اور اس طرح سے اسے ٹھگتا تھا۔

Published: undefined

پولس نے 23 جولائی کو آن لائن فراڈ کی شکایت موصول ہونے کے بعد جعل سازوں کو پکڑنے کے لئے پولس ٹیم تشکیل دی تھی۔ شکایت میں متاثرہ لڑکی نے 35500 روپے کے دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔ ٹیکنالوجی پر مبنی معلومات کے ذریعہ پولس نے سات افراد کو گرفتار کیا، جن میں پانچ نائیجیریائی باشندے بھی شامل ہیں۔ پولس نے ان تمام ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جہاں سے انھیں چار دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined