قومی خبریں

دہلی میں سیریل انسٹاگرام اسٹاکر گرفتار، خواتین کا پیچھا کرنے اور دھمکانے کا الزام

پولیس ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 17 مارچ کو نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل پر ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت دہندہ نے کہا تھا کہ کسی نے کئی فرضی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنائے ہیں اور دھمکیاں دے رہا ہے۔

سوشل میدیا
سوشل میدیا 

دہلی پولیس نے ایک 22 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جو فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعہ خواتین کا پیچھا کرتا تھا اور انھیں دھمکاتا تھا۔ جمعہ کو ایک پولیس افسر نے بتایا کہ متھن تیواری کے طور پر پہچانے جانے والے ملزم نے خواتین کا پیچھا کرنے کے لیے کئی فرضی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنائے ہوئے تھے۔

Published: undefined

پولیس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) منوج سی نے کہا کہ 17 مارچ کو نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل پر ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت دہندہ نے کہا تھا کہ کسی نے کئی فرضی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنائے ہیں اور اس کا اغوا کرنے اور تصویریں وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

Published: undefined

پولیس نے جنوب مغربی ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 354 ڈی (پیچھا کرنا) اور 509 کے تحت معاملہ درج کیا اور جانچ شروع کی۔ جانچ کے دوران پلیٹ فارم کی لاء انفورسمنٹ ایجنسی نے مشتبہ انسٹاگرام آئی ڈی کی تفصیل مانگی گئی اور سروس دہندگان سے ایک موبائل نمبر اور کچھ آئی پی ایڈریس حاصل کیے گئے۔

Published: undefined

ڈی سی پی نے بتایا کہ ان کا جائزہ لینے پر مشتبہ متھن تیواری کی شناخت مذکورہ فرضی انسٹاگرام اکاؤنٹ کے صارف کے طور پر کی گئی۔ اس کے بعد پولیس نے ٹیم تشکیل دے کر چھاپہ ماری کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کہا کہ انھوں نے ملزم کے پاس سے ایک موبائل فون برآمد کیا ہے جس کے پانچ انسٹاگرام اکاؤنٹ تھے۔ معاملے کی جانچ اب بھی جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined