قومی خبریں

مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے کے بنگلے کے باہر مشتبہ بیگ ملنے سے سنسنی

تفتیش کے دوران بیگ سے ایک خط اور بڑی تعداد میں جوتے ملے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ خط میں لکھا تھا کہ ’’جس کو بھی جوتے چاہیے، مفت لے لو‘‘۔ بیگ میں کسی طرح کا دھماکہ خیز مواد یا خطرناک سامان نہیں پایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش رانے، تصویر انسٹاگرام (@nitesh.rane23)</p></div>

نتیش رانے، تصویر انسٹاگرام (@nitesh.rane23)

 
Tanweer Ahmad

مہاراشٹر کے بی جے پی لیڈر اور ریاستی وزیر نتیش رانے کی سرکاری رہائش گاہ ’سوورن گڈ‘ بنگلے کے باہر اتوار کو ایک مشتبہ بیگ ملنے سے کھلبلی مچ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک نامعلوم شخص بنگلے کے باہر بیگ رکھ کرموقع سے چلا گیا تھا۔ بیگ دکھائی دینے کے فوری بعد پولیس اور تفتیشی ایجنسیوں کو اس کی اطلاع دی گئی۔ کچھ ہی دیر میں ممبئی پولیس کے سینئرافسران اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورپورے علاقے کا محاصرہ کرکے بیگ کی گہرائی سے جانچ شروع کی گئی۔ اس دوران آس پاس کی آمد ورفت پر احتیاطاً نظر رکھی گئی۔

Published: undefined

’اے بی پی‘ نیوز کے مطابق ممبئی پولیس کے سینئرافسرنے بتایا کہ مشتبہ بیگ کی جانب جانچ کی گئی تواس میں کسی بھی طرح کا دھماکہ خیز مواد یا خطرناک سامان نہیں پایا گیا۔ بیگ کے اندر سے ایک خط اور بڑی تعداد میں جوتے ملے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ خط میں لکھا تھا کہ ’’جس کو بھی جوتے چاہیے، مفت لے لو‘‘۔ بیگ میں مختلف قسم کے کئی جوتے رکھے ہوئے تھے، لیکن کوئی ایسا کیوں کرے گا؟ ، یہ سوال اب لوگوں کو پریشان کررہا ہے۔ وہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ بیگ میں اگر دھماکہ خیز ہوتا تو کیا ہوتا؟

Published: undefined

اس دوران سامنے آئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص دیکھائی دے رہا ہے جو بیگ کو بنگلے کے باہر رکھ کر وہاں سے چلا گیا۔ پولیس فی الحال اس شخص کی شناخت اور تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیگ کی جانچ پڑتال کے بعد کوئی مشکوک یا قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔ پولیس تمام زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس کے افسران یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر بیگ وہاں کیوں رکھا گیا اور اس کے پس پشت شخص کا ارادہ کیا تھا۔ دریں اثنا، نتیش رانے نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined