قومی خبریں

سچن کے پیار میں پاکستان چھوڑ کر ہندوستان آنے والی سیما پھر سرخیوں میں، چھٹی بار بنے گی ماں

اس وقت سیما حیدر کے 5 بچے ہیں۔ اس کے 4 بچے پاکستانی اوراس کے پہلے شوہرغلام حیدرسے ہیں جبکہ ہندوستان آنے کے بعد اس کی ایک بیٹی سچن مینا سے پیدا ہوئی، جس کا نام دونوں نے ’میرا‘ رکھا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سیما حیدر اور سچن مینا / سوشل میڈیا</p></div>

سیما حیدر اور سچن مینا / سوشل میڈیا

 

سچن مینا کی محبت میں پاکستان سے ہندوستان اور پھر گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ آنے والی سیما حیدر نامی خاتون ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس بار وہ کسی قانونی معاملے میں نہیں بلکہ اپنے حمل کے تعلق سے خبروں میں ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سیما چھٹی بار ماں بننے والی ہے۔ اس کی معلومات سچن مینا نے خود سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کی ہے۔

Published: undefined

 سچن نے ویڈیو جاری کرکے بتایا ہے کہ جلد ہی وہ ایک بار پھر باپ بننے والے ہیں اورسیما چھٹی بار ماں بنے گی۔ دونوں نے آنے والے بچے کے حوالے سے خوشی بھی ظاہر کی ہے۔ اس موقع پر سیما نے کہا کہ وہ فی الحال ٹھیک ہیں اور حال ہی میں ایک ڈاکٹر سے معمول کا چیک اپ کرواکر آئی ہیں۔

Published: undefined

یاد رہے کہ تقریباً دو سال قبل سیما حیدر اپنے 4 بچوں کے ساتھ پاکستان سے نیپال کے راستے دہلی سے ملحق گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ پہنچی تھی۔ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ آن لائن ’پب جی‘ گیم کھیلنے کے دوران ربو پورہ کے رہنے والے سچن مینا سے پیار کر بیٹھی اورسچن کے ساتھ رہنے کے لیے ہندوستان آگئی۔ یہاں تک کہ دونوں نے نیپال میں شادی بھی کرلی تھی۔

Published: undefined

 اس واقعے کے حوالے سے جوڑے کی جانب سے ایک تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔ سیما کے ہندوستان آنے کے بعد یہ معاملہ بین الاقوامی میڈیا تک بحث کا موضوع بن گیا تھا اور سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھی اس سے پوچھ گچھ کی تھی۔ اس وقت سیما حیدر کے 5 بچے ہیں۔ اس کے 4 بچے پاکستانی اوراس کے پہلے شوہرغلام حیدرسے ہیں جبکہ ہندوستان آنے کے بعد اس کی ایک بیٹی سچن مینا سے پیدا ہوئی، جس کا نام دونوں نے’میرا‘ رکھا ہے۔

Published: undefined

اب سیما ایک بار پھر حاملہ ہوگئی ہے، یعنی وہ اپنے چھٹے بچے کو جنم دینے والی ہے، جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہے۔ فروری کے آخر تک سیما اپنے چھٹے بچے اور سچن مینا کے دوسرے بچے کو جنم دے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined