قومی خبریں

کشمیر میں امن و قانون کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز قابل سراہنا: دلباغ سنگھ

دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ ’پولیس اور سیکورٹی فورسز کا صبر وتحمل کا مظاہرہ اور مقامی لوگوں کا خاص کر نوجوانوں کا ذمہ دارانہ رویہ بھی قابل داد ہے‘۔

دلباغ سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
دلباغ سنگھ، تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے سینئر حریت لیڈر سید علی گیلانی کے انتقال کے پیش نظر وادی کشمیر میں زمنی سطح پر امن و قانون کی صورتحال کو یقینی بنانے پر سیکورٹی فورسز کے رول کی سراہنا کی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ مقامی لوگوں خاص کر نوجوانوں کا ذمہ دارانہ رویہ بھی قابل داد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں بیشتر پابندیوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

Published: undefined

موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، سی اے پی ایف اور فوج نے گزشتہ پانچ دنوں کے دوران کشمیر میں زمینی سطح پر امن و قانون کی صورتحال کو انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے سنبھالا جس کے لئے وہ لائق ستائش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پولیس اور سیکورٹی فورسز کا صبر وتحمل کا مظاہرہ اور مقامی لوگوں کا خاص کر نوجوانوں کا ذمہ دارانہ رویہ بھی قابل داد ہے‘۔

Published: undefined

دلباغ سنگھ نے کہا کہ ہمیں امن کے استحکام اور امن کے دشمنوں کی نشاندہی کے لئے یک جٹ ہو کر آگے چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں بیشتر پابندیوں کو ہٹا دیا گیا ہے اور یونین ٹریٹری کے دونوں خطوں میں انٹرنیٹ خدمات کو بحال کر دیا گیا ہے تاہم اس پر کڑی نگرانی رکھی گئی ہے۔ بتادیں کہ یکم ستمبر کی شام سید علی گیلانی کے اپنی رہائش گاہ واقع حیدر پورہ میں انتقال کے پیش نظر وادی میں پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور مواصلاتی خدمات کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined