قومی خبریں

دہلی میں کل سے کھلیں گے اسکول، ہوا بہتر ہوتے ہی ہٹائی جائیں گی پابندیاں

دہلی-این سی آر کا اے کیو آئی 400 سے نیچے گرنے کے بعد، سی کیو اے ایم نے گروپ-4 کی پابندیوں کو ہٹا دیا ہے۔ تاہم جی آر اے پی-3 کے تحت نجی تعمیرات اور بی ایس-3/4 ڈیزل گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں فضائی آلودگی / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں فضائی آلودگی / قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: دہلی-این سی آر کی ہوا میں آلودگی کی سطح میں معمولی بہتری آئی ہے۔ جس کے بعد کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی کیو اے ایم) نے ہفتہ کو گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان-4 (جی آر اے پی-4) کی پابندیوں کو ہٹا دیا۔ تاہم، فی الحال جی آر اے پی-3 کے تحت تمام پابندیاں برقرار رہیں گی۔ بی ایس-3 اور 4 انجن والی گاڑیوں کو اب بھی مستثنیٰ نہیں ہے۔ وہیں دہلی میں تمام اسکول پیر یعنی 20 نومبر سے کھلیں گے۔

Published: undefined

دہلی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ دہلی کے تمام سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور نجی اسکولوں میں پرائمری سے 12ویں تک کی کلاسیں پیر 20 نومبر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ تاہم اس حکم نامے جاری ہونے کے بعد اگلے ایک ہفتے تک بیرونی کھیلوں کی سرگرمیاں اور صبح کی اسمبلی کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

Published: undefined

دہلی-این سی آر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 400 سے نیچے گرنے کے بعد، سی کیو اے ایم نے گروپ-4 کی پابندیوں کو ہٹا دیا ہے۔ تاہم جی آر اے پی-3 کے تحت نجی تعمیرات اور بی ایس-3/4 ڈیزل گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

خیال رہے کہ دہلی کی ہوا میں آلودگی اور بڑھتی فضائی آلودگی کی وجہ سے محکمہ تعلیم نے ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ اسی وقت، دہلی حکومت نے وقت سے پہلے 12ویں جماعت تک کے تمام اسکولوں میں 9 سے 18 نومبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا تھا۔ اب، دہلی کے ہوا کے معیار کا انڈیکس 'سنگین' سے 'انتہائی خراب' زمرے میں گرنے کے بعد، پیر (20 نومبر) سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ