قومی خبریں

دہلی میں فی الحال اسکول نہیں کھلیں گے،تیسری لہر کا امکان ابھی باقی ہے

دہلی کے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی حصوں میں تیسری لہر کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ہم بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

وزیر اعلی دہلی کی فائل تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعلی دہلی کی فائل تصویر آئی اے این ایس 

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کی تیسری لہر کا امکان ابھی باقی ہے، اس لئے فی الحال اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Published: undefined

مسٹر کیجریوال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "دنیا کے کئی حصوں میں تیسری لہر کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ہم بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ ابھی ہماری پہلی ترجیح تمام بالغ افراد کو کووڈ ویکسین فراہم کرنا ہے"۔

Published: undefined

دہلی کے تمام اسکول مارچ 2020 سے بند کردیئے گئے تھے، حالانکہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد اساتذہ کی رہنمائی حاصل کرنے اور رسمی کام کاج کے پیش نظر اسکولوں کو اعلی جماعتوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا تھا، لیکن دوسری لہر آنےکے بعد اسکول دوبارہ بند کردیئے گئے تھے۔ تاہم، اسکول ورچوئل میڈیم سے چل رہے ہیں اور کلاسز آن لائن کی جارہی ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب دہلی کے سرکاری اسکولوں میں ٹرانسفر سرٹیفکیٹ (ٹی سی) کی عدم موجودگی میں کسی بھی طالب علم کے داخلے کو اب نہیں روکا جائے گا۔

Published: undefined

دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دہلی سے آنے والا کوئی بھی بچہ جو نجی اسکول سے کسی سرکاری اسکول میں منتقل ہونا چاہتا ہے ، اسے ٹی سی نہ ہونے کی وجہ سے داخلے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کا یہ فیصلہ والدین کے لئے کافی راحت بخش ہوگا۔

Published: undefined

نائب وزیراعلی نے کہا کہ "بہت سے نجی اسکول بچوں کو ٹی سی نہیں دے رہے ہیں۔ اور ایک سال کی فیس بھی مانگ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے والدین کی ایک بڑی تعداد اپنے بچوں کو نجی اسکولوں سے نکالنے اور سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے دلانے پر مجبور ہیں ۔ بہت سے والدین کی طرف سے اس طرح کی شکایات موصول ہونے کے بعد اس سلسلے میں فوری طور سے اس معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹی سی کی عدم موجودگی میں دہلی کے سرکاری اسکولوں میں کسی بھی طالب علم کا داخلہ نہیں روکا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایاکہ اگر اسکول ٹی سی دینے سے انکار کر رہا ہے تو باقی دستاویزات کی بنیاد پر بچے سرکاری اسکولوں میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ ڈپٹی وزیراعلی نے والدین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ والدین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، نظامت تعلیم بچوں کے گزشتہ اسکول سے ٹی سی لانے کا کام خود کرے گی۔ والدین کو اس کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined