قومی خبریں

کرناٹک: سبھی 17 باغی اراکین اسمبلی کو سپریم کورٹ نے بھی نااہل ٹھہرایا، لیکن...

سپریم کورٹ کا فیصلہ صادر ہونے کے بعد باغی رکن اسمبلی اے ایس وشوناتھ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس بات پر مسرت ظاہر کی کہ وہ اب ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے اہل ہو گئے ہیں۔

تصویر سپریم کورٹ
تصویر سپریم کورٹ 

سپریم کورٹ نے کرناٹک کے 17 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیئے جانے والے فیصلے پر بدھ کے روز اپنا موقف ظاہر کیا۔ سپریم کورٹ نے کرناٹک کے اسپیکر رمیش کمار کے فیصلے کو بدھ کے روز جائز ٹھہرایا، لیکن ان سبھی باغی اراکین اسمبلی کو ضمنی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

Published: undefined

جسٹس این وی رمن کی صدارت والی سہ رکنی بنچ نے باغی ممبران اسمبلی کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسمبلی اسپیکر کے. رمیش کمار کی طرف سے باغی ممبران اسمبلی کو نااہل ٹھہرانے کا فیصلہ درست تھا۔حالانکہ ساتھ ہی عدالت نے یہ واضح کر دیا کہ پوری مدت کے لئے نااہل ٹھہرانے کا اسپیکر کا فیصلہ مناسب نہیں تھا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کا فیصلہ صادر ہونے کے بعد باغی رکن اسمبلی اے ایس وشوناتھ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا احترام کرنے کی بات کہی ہے۔ وشوناتھ نے کہا کہ ہمیں خوش ہونا چاہیے کیونکہ سپریم کورٹ نے ہماری بات سنی اور کافی بہتر فیصلہ سنایا ہے۔ انھوں نے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت ملنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined