قومی خبریں

سعودی حکومت نے ویزا فیس 6 گنا بڑھائی، حج اور عمرہ ہو جائیں گے مہنگے

سعودی عرب حکومت کی طرف سے ویزا فیس میں چھ گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد حج اور عمرہ دونوں ہی پہلے سے مہنگے ہو جائیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب حکومت کی طرف سے ویزا فیس میں چھ گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد حج اور عمرہ دونوں ہی پہلے سے مہنگے ہو جائیں گے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق سنگل انٹری ویزا کی فیس 93 ڈالر سے بڑھا کر 533 ڈالر جبکہ ملٹیپل (ایک سے زائد) انٹری والے 6 مہینے کے ویزا کی فیس 800 ڈالر اور ایک سال والے ویزا کی قیمت 1333 ڈالر کر دی گئی ہے۔

Published: 23 Oct 2019, 7:50 PM IST

واضح رہے کہ ہندوستان میں حج کے لئے آن لائن درخواستیں پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور اسی درمیان سعودی عرب سے ویزا فیس میں اضافہ کی خبر حج بیت اللہ جانے کی خواہش رکھنے والے فرزندان توحید کے لئے ایک جھٹکے کی طرح ہے۔ اطلاعات کے مطابق ویزا فیس کا یہ اضافہ تمام عازمین یا کاروباری مسافرین پر نافذ ہوگا، تاہم پہلی مرتبہ سفر کرنے والوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

Published: 23 Oct 2019, 7:50 PM IST

بتایا جارہا ہے کہ یہ اضافہ پلاننگ، معیشت اور سعودی وزارتوں کی سفارشات پر مبنی تھا، جوکہ 2 اکتوبر کو نافذ ہوئیں اور نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ان کا اطلاق ہو گیا۔ نئے ضوابط کو تیل پر ریاست کا انحصار کم کرنے اور امیگریشن فیس سمیت دیگر شعبوں میں محصول کو بڑھانے کے لئے ایک وسیع مہم کے حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Published: 23 Oct 2019, 7:50 PM IST

ادھر، رواں سال حج کے لئے درخواستیں پیش کرنے کے لئے 10 نومبر تک کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ اس مرتبہ عازمین حج کے لئے جی ایس ٹی کی رقم 18 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ خواتین کے لئے خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ بغیر کسی محرم کے اپنے گروپ کے ساتھ حج کے لئے جا سکتی ہیں۔

Published: 23 Oct 2019, 7:50 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Oct 2019, 7:50 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس