قومی خبریں

سنیوکت کسان مورچہ نے یوگیندر یادو کو ایک ماہ کے لئے کیوں معطل کیا؟

یوگیندر یادو کو سنیوکت کسان مورچہ نےایک ماہ کے لئے کسان مورچہ سے معطل کر دیا ہے ۔ پنجاب کی کسان تنظیمیں یادو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

ایک ماہ تک یوگیندر یادو کسان مورچہ کا حصہ نہیں رہیں گے کیونکہ سنیوکت کسان مورچہ نے ان کو ایک ماہ کے لئے کسان مورچہ سے معطل کر دیا ہے۔کسان مورچہ نےیوگیندر یادو کے خلاف یہ کارروائی اس لئے کی کیونکہ یادو لکھیم پور تشدد کے بعد بی جے پی کے کارکن شبھم مشرا کے گھر گئے تھے اور شبھم کے گھرا والوں سے مل کر ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے یوگیندر یادو کے اس قدم کے بعد سے پنجاب کی کسان تنظیمیں ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہی تھیں جس کی وجہ سے کسان مورچہ کو یہ فیصلہ لینا پڑا۔

Published: undefined

واضح رہے لکھیم پور تشدد میں مارے گئے شبھم مشرا کے گھر جانے کے بعد یوگیندر یادو نے اپنے ٹویٹر پر کچھ تصاویر ساجھا کی تھیں اور انہوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا ’’شہید کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد واپسی پربی جے پی کے کارکن شبھم مشرا کے گھر گیا۔ شبھم کے گھر والوں نے ہم پر غصہ نہیں کیابس دکھی دل سے یہ سوالات پوچھے۔ کیا ہم کسان نہیں ہیں؟ہمارے بیٹے کا کیا قصور تھا؟ آپ کے ساتھی نے ایکشن ری ایکشن والی بات کیوں کہیں ؟ ان کے سوال میرے کان میں گونج رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے تین اکتوبر کو اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں احتجاج کر رہے کسانو ں پر ایک گاڑی چڑھا دی گئی تھی جس میں کسان مارے گئے تھے۔ اس کے بعد تشدد میں آ ٹھ لوگوں کی موت ہو گئی تھی جس میں چار کسان ، ایک صحافی اور بی جے پی کارکنان کی موت ہو گئی تھی ۔ اس معاملہ میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور اجے مشراٹینی کے بیٹے کے اوپر الزام ہیں اور ان کو بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined