قومی خبریں

سنیوکت کسان مورچہ کی ٹیم نے گرودوارا بنگلہ صاحب میں ماتھا ٹیکا

سنیوکت مورچے کے ذریعہ اس مظارہ کا مقصد کسی کو ہرانا یا کسی کو نیچا دکھانا نہیں تھا بلکہ یہ لڑائی صرف اپنے وجود کی لڑائی تھی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف شروع کی گئی تحریک کے ذریعہ انہیں واپس کرانے میں کامیابی ملنے پر سنیوکت کسان مورچہ کی ٹیم جمعہ کو دہلی کے تاریخی گردوارہ بنگلہ صاحب گئی جہاں اس نے اپنا ماتھا ٹیکا۔کسانو ں نے حکومت کی یقین دہانی کے بعد ہی اپنا مظاہرہ ختم کیا ہے اور اب تمام مظاہرین اپنے اپنے گھروں کو واپس ہو گئے ہیں۔

Published: 11 Dec 2021, 7:11 AM IST

دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کی جانب سے سنیوکت کسان مورچہ کی ٹیم کا اعزازکیاگیا۔ ڈی ایس جی ایم سی کے جنرل سکریٹری ہرمیت سنگھ کالکا اور دیگر عہدیداروں نے کسان لیڈر بلبیر سنگھ راجیوال، راکیش ٹکیت اور دیگر تمام کسان لیڈروں کا سروپاڈال کراستقبال کیا۔

Published: 11 Dec 2021, 7:11 AM IST

مسٹر کالکا نےاس موقع پر ہوئے سماگم میں کہا کہ گرو صاحب کی بےپناہ بخشش اور رحمت کے سبب کسان مورچے کی جیت ہوئی ہے۔ محاذ کے قائدین اور اس میں شامل کسانوں کے ثابت قدم جذبے نے اس محاذ کو کامیاب بنایا۔ اگرچہ حکومتوں نے بھی اس محاذ کو ختم کرنے کے لیے مظالم کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی لیکن اس مورچہ میں شامل ہر فرد نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مورچے میں جیت یا ہار کسی کو نیچا دکھانے کے لیے نہیں تھی بلکہ صرف اپنے وجود کی لڑائی تھی۔

Published: 11 Dec 2021, 7:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Dec 2021, 7:11 AM IST