قومی خبریں

فیس بک پروفائل پکچر پر پاکستانی پرچم لگا کر سی ایم یوگی کو دھمکانے والا نکلا سنجے، پولیس نے کیا گرفتار

اپنی محبوبہ سے شادی نہ ہو پانے سے پریشان سنجے نے آتم پرکاش کو پھنسانے کی نیت سے آتم پرکاش کی فیس بک آئی ڈی بنا کر اور اس کا پرانا فون نمبر آئی ڈی میں لکھ کر دھمکی بھرا پوسٹ کیا تھا۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مراد آباد کا دو روزہ دورہ کرنے والے ہیں، لیکن اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ان کے لیے ایک دھمکی آمیز پوسٹ کیا گیا جس پر پولیس نے سرگرمی دکھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہےکہ جس فیس بک پیج پر سی ایم یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی، اس کے پروفائل پکچر میں پاکستانی پرچم لگا ہوا ہے۔ جب اس کے بارے میں مراد آباد پولیس کو پتہ چلا تھا جانچ شروع کی گئی۔ جانچ میں معلوم ہوا کہ فیس بک آئی ڈی بنانے والا سنجے ہے، جس نے کسی کو پھنسانے کے مقصد سے ایسا کیا، لیکن خود پکڑا گیا۔

Published: undefined

’اے بی پی لائیو‘ پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی ایم یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا پوسٹ کرنے والے جس نوجوان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، اس کا نام سنجے شرما عرف سنجے سینی عرف سنجو ہے۔ اس نے سی ایم یوگی کا سر کاٹنے والے کو دو کروڑ روپے کا انعام دینے کا پوسٹ فیس بک پر ڈالا تھا۔ اس پوسٹ کے پیچھے ایک ناکام محبت کی داستان چھپی ہوئی معلوم پڑتی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق اپنی محبوبہ سے شادی نہ ہو پانے سے پریشان سنجے نے آتم پرکاش کو پھنسانے کی نیت سے آتم پرکاش کی فیس بک آئی ڈی بنا کر اور اس کا پرانا فون نمبر آئی ڈی میں لکھ کر دھمکی بھرا پوسٹ کیا تھا۔ اس کے بعد آر ایس ایس کی کارکن نے ٹوئٹ کر پولیس کو اس سلسلے میں جانکاری دی تھی۔ پولیس نے فوراً مقدمہ درج کر سائبر سیل سے جانچ کرائی۔ فوری کارروائی نے اپنا اثر دکھایا اور آج پولیس نے ملزم کو گرفتار کر جیل بھیج دیا۔

Published: undefined

اس سے قبل مراد آباد سٹی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھلیش بھدوریا کے مطابق فی الحال پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ شروعاتی جانچ میں پتہ چلا کہ جس فیس بک پیج سے دھمکی ملی، اس کی پروفائل پکچر پر پاکستانی پرچم لگا تھا۔ اس معاملے میں فیس بک کو ایک ای میل کیا گیا اور اس فیس بک پیج کے بارے میں جانکاری مانگی گئی۔ تفصیل ملتے ہی پولیس محکمہ کے ساتھ ساتھ انٹلیجنس یونٹ اور جیڈو محکمہ بھی سرگرم ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined