
فائل تصویر آئی اے این ایس
شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے راؤت نے مرکزی حکومت پر نہایت سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہونے والے مظالم کے لیے براہِ راست مرکزی حکومت ذمہ دار ہے، کیونکہ وہ بنگلہ دیش کو مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ ان کے مطابق بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی دکانیں نذرِ آتش کی جا رہی ہیں، مندروں کو توڑا جا رہا ہے اور ہندوؤں پر حملے ہو رہے ہیں، جبکہ مرکز اس سب کو جان بوجھ کر نظرانداز کر رہا ہے۔
Published: undefined
سنجےراؤت کا دعویٰ ہے کہ ایسے حالات کے باوجود رواں سال کے مرکزی بجٹ میں بنگلہ دیش کو کروڑوں روپے کی مالی امداد دی گئی ہے، جس کا اصل استعمال ہندوؤں کے قتل اور ان پر مظالم کے لیے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کئی شواہد موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود حکمران جماعت خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
Published: undefined
ممبئی کی منتخب ممیئرر ریتو تاوڑے کی جانب سے بنگلہ دیشی دراندازوں کی شناخت اور بے دخلی کے اعلان کے بعد سیاسی ماحول خاصا گرم ہو گیا ہے۔ ریتو تاوڑے کومیئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ ممبئی کے مراٹھی عوام ہندو ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ملک میں ہندوتوا کی حفاظت کی ہے۔ ان کے مطابق بی جے پی کو عوامی دباؤ کے باعث مراٹھی مہاپور مقرر کرنا پڑا۔
Published: undefined
سنجےراؤت نے مزید کہا کہ میئر کے پاس انتظامی اختیارات نہیں ہوتے اور دراندازوں کے خلاف کارروائی کرنا وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ہندوؤں پر ظلم ہو رہا ہے تو اقتدار میں بیٹھی جماعت خاموش کیوں ہے اور غیر ضروری ہندو–مسلم سیاست سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined