قومی خبریں

بس ڈرائیور کی بیٹی ثنا علی کا ’اسرو‘ میں سائنسدان کے طور پر انتخاب، تعلیم دلانے کے لئے والدہ نے زیور رکھے تھے رہن

مدھیہ پردیش کے ویدیشا میں بس ڈرائیور کی بیٹی ثنا علی نے کامیابی کی مثال قائم کی ہے۔ ان کی تعلیم کے لئے خاندان کو جدوجہد کرنی پڑی تھی اور والدہ نے اپنے زیور تک رہن رکھ دئے تھے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے ملحق ودیشا کی ثنا علی نے ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) میں بطور ٹیکنیکل اسسٹنٹ منتخب ہو کر کامیابی کی مثال قائم کر دی ہے۔ ثنا کے والد کا یہ خواب تھا کہ بیٹی بڑی ہو کر ملک کی خدمت کرے، جبکہ لوگ انہیں جلد اس کے ہاتھ پیلے کرنے کی صلاح دیتے تھے۔ ثنا کی کامیابی اس لئے بھی خاص ہے کہ ایک تو وہ لڑکی ہے اور متوسط مسلم کنبہ سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کو تعلیم دلانے کے لئے والدین نے جدوجہد بھی کی۔ اسرو میں ان کے انتخاب کے بعد سی ایم شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’نوبھارت ٹائمز‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق ثنا علی اپنے خاندان کے ساتھ ودیشا کے نکاسا محلے میں رہتی ہیں اور ان کے والد ساجد علی ڈرائیور ہیں۔ ثنا علی کو ستیش دھون اسپیس سینٹر اسرو کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور وہ جلد ہی وہاں بطور ٹیکنیکل اسسٹنٹ جوائن کریں گی۔ ثنا بچپن سے ہی پڑھائی میں تیز تھیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم ایس ٹی آئی کالج سے مکمل کی ہے۔ ثنا علی نے یہاں سے ایم ٹیک کیا ہے۔

Published: undefined

ثنا کے والد ساجد علی ایس ٹی آئی میں ڈرائیور رہ چکے ہیں بعد میں وہ لیب اسسٹنٹ بن گئے۔ ساجد علی نے قرض لے کر اپنی بیٹی کی تعلیم پوری کرائی۔ اس دوران خاندان کو کئی بار مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ ساجد علی نے اپنی بیٹی کو پڑھائی میں پیسے کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ اس نے اپنی پوری قوت سے بیٹی کی تعلیم مکمل کرائی۔

Published: undefined

ثنا کی پڑھائی کے دوران ایک وقت ایسا آیا جب اس کی ماں کو اپنے زیورات رہن رکھنے پڑے۔ ساتھ ہی ثنا اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے پڑھائی کے دوران بچوں کو ٹیوشن بھی دیتی تھیں، اس کے ساتھ وہ اپنی پڑھائی پر بھی پوری توجہ دیتی تھیں۔

اپنی کامیابی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا نے کہا ہے کہ لوگوں کو بیٹیوں کے حوالے سے اپنی سوچ بدلنی چاہیے۔ بیٹیوں کو خوب پڑھائی کرنے دو۔ ان کے خوابوں کو بھی پنکھ لگنے دیں تاکہ وہ آسمان تک پرواز کر سکیں۔ بیٹیاں آگے بڑھیں گی تو خاندان اور قبیلے کا نام روشن کریں گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اپنی انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ثنا کی شادی گوالیار کے ایک انجینئر اکرم سے ہوئی ہے۔ شادی کے بعد ثنا اپنی تیاریوں میں مصروف رہیں اور انہیں سسرال والوں سے بھی کافی تعاون حاصل ہوا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹوئٹ کر کے کہا ’’ودیشا کی بیٹی ثنا علی کے اسرو کے ستیش دھون اسپیس سینٹر میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ کے طور پر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔ آپ جیسی خواتین مدھیہ پردیش کو قابل فخر بنا رہی ہیں اور بیٹیوں کی صلاحیت کو ظاہر کر رہی ہیں۔ میں آپ کے آنے والے خوشگوار، کامیاب اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined