
فائل تصویر آئی اے این ایس
بہار میں نئی حکومت آنے کے بعد ایک بار پھرلاء اینڈ آرڈر کا معاملہ سرخیوں میں آگیا ہے۔ بدھ کے روز ایک پروگرام کے دوران جہاں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جرائم پیشہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرا کام کچرا صاف کرنا ہے، وہ میں کر رہا ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ جرائم پیشہ بہار چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں اور جو بچے ہوئے ہیں انہیں 3 ماہ میں بھاگنے پر مجبور کردیں گے۔ ایک طرف جب انہوں نے یہ بیان دیا تو دوسری طرف بدھ کی شام سمستی پور میں بی جے پی لیڈر روپک ساہنی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس پر آر جے ڈی نے سمراٹ چودھری کو نشانے پر لے لیا۔
Published: undefined
روپک ساہنی کو گولی مار کر قتل کئے جانے کے معاملے پرآر جے ڈی لیڈر مرتیونجے تیواری نے جمعرات کو کہا کہ بہار میں نظم ونسق تباہ ہوچکا ہے، عوام بھگوان بھروسے ہیں، یہ حکومت جب بی جے پی لیڈر کی ہی حفاظت نہیں کر پا رہی ہے توعوام کی کیسے کرے گی؟
Published: undefined
اس دوران بی جے پی نے آر جے ڈی کے الزامات پرجوابی حملہ کیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان نیرج کمار نے سمستی پور میں بی جے پی لیڈر روپک ساہنی کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس معاملے پر سیاست نہ کرے، پولیس کی کارروائی میں کہیں کوئی کمی نہیں ہے۔
Published: undefined
فی الحال اس واقعے کو لے کر جہاں سیاست شروع ہو گئی ہے، یہ دیکھنا ہوگا کہ سمراٹ چودھری اپنے دعوعے کے مطابق اگلے 3 ماہ میں کس طرح جرائم پر کنٹرول کریں گے۔ واضح رہے کہ سمستی پور میں جس بی جے پی لیڈر روپک ساہنی کا قتل ہوا ہے وہ پنچایت کے چیئرمین تھے۔ پولیس قتل کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ معاملہ کب حل ہوتا ہے اور واردات کے ذمہ دار کب سلاخوں کے پیچے ہوتے ہیں؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined