انوج چودھری
اپنے بیانوں اور فیصلوں سے سرخیوں میں رہنے والے چندوسی کے سرکل افسر انوج چودھری کا تعزیہ اور کانوڑ یاترا کے متعلق ایک نیا فرمان سامنے آیا ہے۔ اس بار انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں کے لیے بھی گائیڈ لائن جاری کیا ہے۔ نئے فرمان میں سی او چندوسی انوج چودھری نے کہا کہ اس بار محرم پر کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا اور نہ ہی بجلی کی تار کاٹی یا ہٹائی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانوڑ یاترا میں ڈی جے کی آواز بھی مقررہ حد سے زائد نہ ہو۔ اگر گائیڈ لائن پر عمل نہیں کیا گیا تو سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ محرم اور ساون کے ماہ میں ہونے والے کانوڑ یاترا اور گنیش چترتھی کے تیوہار کو دیکھتے ہوئے چندوسی کوتوالی میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں تمام افسران کے ساتھ سی او انوج چودھری بھی نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے انوج چودھری نے کہا کہ ’’تعزیہ کی اونچائی 10 فٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ محرم پر نہ تو کوئی درخت کاٹا جائے گا اور نہ ہی بجلی کی لائن میں خلل ڈالا جائے گا۔ کانوڑ یاترا میں ڈی جے والوں کو بھی مقررہ حد پر ہی گانے بجانے کی اجازت ہوگی۔‘‘
Published: undefined
انوج چودھری نے یہ بھی کہا کہ جو شخص پہلے سے تعزیہ نکالتا آیا ہے وہی شخص تعزیہ نکالے گا۔ اگر کسی وجہ سے وہ تعزیہ نہیں نکال پاتا ہے تو اس کی جگہ کوئی دوسرا شخص تعزیہ نہیں نکالے گا۔ ساتھ ہی سنبھل کے ایس ڈی ایم ڈاکٹر راجیندر پنسیا نے محرم کے جلوس کو لیکر لوگوں سے ان کے مسائل پر بات کی اور راستے وغیرہ کو صحیح کرنے کا حکم دیا، تاکہ وہاں سے گزرنے والے لوگوں کو کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined