قومی خبریں

سنبھل: ’الوداع جمعہ یا عید کی نماز نہ سڑک پر ہوگی اور نہ ہی کسی مکان کی چھت پر‘، ایس ڈی ایم کی سخت ہدایت

امن کمیٹی کی میٹنگ میں شامل سنبھل سی او انوج چودھری نے کہا کہ ’’جشن کے ماحول میں اگر کسی قسم کی کوئی افراتفری ہوتی ہے تو اس کا خمیازہ دونوں فریق کو بھگتنا پڑے گا۔‘‘

نماز / آئی اے این ایس
نماز / آئی اے این ایس 

الوداع جمعہ اور عید کی نماز کے پیش نظر بدھ (26 مارچ) کو سنبھل میں امن کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ صدر ایس ڈی ایم کی صدارت میں ہوئی۔ میٹنگ میں اے ایس پی شری چندر اور سی ای او انوج چودھری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم نے مسلمانوں سے واضح لفظوں میں کہا کہ عید اور الوداع جمعہ کی نماز کسی بھی صورت میں نہ تو سڑکوں پر ہوگی اور نہ ہی مکانوں کے چھتوں پر۔ ایس ڈی ایم نے اس روک کی وجہ یہ بتائی کہ عین ممکن ہے نماز کے وقت کافی لوگ جمع ہو جائیں اور چھت دھنس جائے۔ ایس ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ جامع مسجد کے چبوترے کے باہر بھی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Published: undefined

پیس کمیٹی کی میٹنگ میں شامل سنبھل سی او انوج چودھری نے کہا کہ جشن کے ماحول میں اگر کسی قسم کی کوئی افراتفری ہوتی ہے تو اس کا خمیازہ دونوں فریق کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر جانبداری کے ساتھ کام کرتے ہیں اس لیے کوئی اسے ذاتی طور پر نہ لے، اور نہ ہی اس پر سیاست کرے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سنبھل کو چھوڑ کر کسی بھی ضلع میں گزشتہ 3 مہینوں کے اندر کوئی فساد نہیں ہوا ہے۔ یہاں جو فسادات ہوئے ہیں اس میں کتنے لوگ تھے، یہاں پر موجود سبھی لوگوں کو معلوم ہے۔ وہی لوگ جیل بھیجے جا رہے ہیں جن کے خلاف ثبوت ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ کسی کو بغیر ثبوت کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

میٹنگ میں سنبھل سی او انوج چودھری نے آپسی بھائی چارے کے حوالے سے کہا کہ اگر آپ کو عید کی سوئیاں کھلانی ہیں تو آپ کو بھی ہماری گجیا کھانی پڑے گی۔ من میں کڑواہٹ لے کر آپ بھائی چارے کی بات نہیں کر سکتے۔ بھائی چارے کی بات تو تبھی ہو سکتی ہے، جب دونوں جانب سے منہ میٹھا ہو۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے ہولی والے بیان کو بھی دہرایا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوؤں کی ہولی سال میں ایک بار آتی ہے اور آپ کا جمعہ ہر ہفتہ آتا ہے۔ اس لیے جو بیان دیا گیا ہے اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ اگر کسی کو غلط لگتا ہے تو وہ عدالت جا سکتا ہے اور اس کے لیے انہیں سزا بھی دلوا سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک و سماج میں آپسی بھائی چارے کو قائم رکھنے کے لیے سبھی کو بڑا دل دکھانا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined