
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / آئی اے این ایس
اترپردیش میں 2027 میں ہونے والے اسمبلی کے لیے سماج وادی پارٹی کی تیاریوں کے مدنظر ریاست بھر میں ’سماج وادی سمانتا بھائی چارہ‘ ریلی نکالے گی۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو 29 مارچ کو نوئیڈا کے دادری سے ریلی کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ اس ریلی کی ذمہ داری سماج وادی پارٹی کے ترجمان راجکمار بھاٹی سنبھالیں گے۔ نوئیڈا سے اس مہم کی شروعات کے پیچھے مانا جارہا ہے کہ پارٹی اس کمزور گڑھ میں خود کو مضبوط دکھانے کا پیغام دیناچاہتی ہے۔ پارٹی کا خیال ہے کہ اگر ان علاقوں میں تنظیم مضبوط کی گئی تو انتخابی مساوات میں نمایاں تبدیلی تبدیلی آسکتی ہے۔
Published: undefined
اس سلسلے میں ’امراُجالا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسمبلی انتخابات سے تقریباً 11 ماہ قبل نوئیڈا میں شروع ہونے والی اس ریلی کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر مقامی سطح پر اس کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان ریلیوں کو منظم کرکے سماج وادی پارٹی ان اسمبلی حلقوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے جہاں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Published: undefined
ریلیوں کے آغاز کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی نے بھی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا عمل تیز کر دیا ہے۔ ذات پات کے مساوات پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ پارٹی ایسے لیڈروں کو میدان میں اتارنے کی کوشش کر رہی ہے جنہیں اپنے اپنے حلقوں میں مقبولیت حاصل ہو۔ مزید برآں ایس آئی آر میں فعال کردار ادا کرنے والے رہنماؤں کو بھی اہمیت دی جائے گی۔ ایس پی ہر سیٹ پر امیدواروں کو الاٹ دینے کے لیے سروے بھی کرا رہی ہے۔
Published: undefined
پارٹی کے ایک سینئر لیڈر کا کہنا ہے کہ اکھلیش یادو نے 2012 میں گوتم بدھ نگر سے اپنی سائیکل یاترا شروع کی تھی، اسی سال سماج وادی پارٹی کو جیت ملی تھی۔ اسی طرز پرایک بار پھر نوئیڈا سے انتخابی مہم شروع کرنے کو ’نیک شگون‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ نوئیڈا کے حوالے سے طویل عرصے سے ایک سیاسی افسانہ چل رہا ہے کہ جو بھی وزیر اعلیٰ نوئیڈا کا دورہ کرتا ہے وہ 6 ماہ کے اندر اپنا عہدہ گنوادیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکھلیش یادو نے اپنے وزیر اعلیٰ کے دور میں نوئیڈا کا دورہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے 2017 اور 2022 کے انتخابات میں دیگر اضلاع میں بھی مہم چلائی لیکن اقتدار حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined