قومی خبریں

سماج وادی پارٹی نے باغی ایم ایل ایز پر کی سخت کارروائی، 3 کو پارٹی سے نکالا باہر

ایس پی نے پارٹی مخالف نظریہ اور پارٹی کے اصل مقاصد سے بھٹکنے کی وجہ سے ایم ایل اے ابھئے سنگھ، راکیش پرتاپ سنگھ اور منوج کمار پانڈے کو باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سماج وادی پارٹی سے نکالے گئے ایم ایل اے۔ تصویر سوسشل میڈیا</p></div>

سماج وادی پارٹی سے نکالے گئے ایم ایل اے۔ تصویر سوسشل میڈیا

 

 اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی نے اپنے 3 ایم ایل ایز کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی نے آفیشیل بیان جاری کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے یہ کارروائی ان کے پارٹی مخالف نظریہ اور پارٹی کے اصل مقاصد سے بھٹکنے کی وجہ سے کیا ہے۔ پارٹی نے ابھئے سنگھ، راکیش پرتاپ سنگھ اور منوج کمار پانڈے کو پارٹی سے باہر نکالا ہے۔

Published: undefined

سماج وادی پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر لکھا کہ سماج وادی پارٹی دوستانہ مثبت نظریہ کی سیاست کے برخلاف فرقہ وارانہ، تقسیم والی منفیت اور کسان، خاتون، نوجوان، کاروباری، نوکری پیشہ اور پی ڈی اے مخالف نظریہ کا ساتھ دینے کی وجہ سے  پارٹی کے مفاد میں ان ایم ایل ایز کو پارٹی سے نکال رہی ہے۔

Published: undefined

سماج وادی پارٹی کی اس کارروائی سے صاف ہو گیا ہے کہ عوام مخالف لوگوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایس پی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان لوگوں کو اپنے اصلاح کے لیے دی گئی مدت اب پوری ہو گئی ہے۔ باقی کی مدت اچھے سلوک کی وجہ سے باقی ہے، سماج وادی پارٹی نے انہیں مستقبل کے لیے دلی نیک تمنائیاں بھی دی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ان ایم ایل ایز کو راجیہ سبھا انتخاب کے وقت بی جے پی کا ساتھ دینے کے لیے بھی پارٹی سے نکالا گیا ہے۔ ایس پی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پارٹی کے بنیادی اصول کی مخالف سرگرمیاں ہمیشہ ناقابل معافی مانی جائیں گی۔ ان ایم ایل ایز نے راجیہ سبھا انتخاب کے دوران کراس ووٹنگ کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined