قومی خبریں

مفاد کی تکمیل کے بعد سماج وادی پارٹی نے گائتری پرساد کا ساتھ چھوڑ دیا: اجے کمار للو

اجے کمار للو نے کہا کہ کانگریس نے اپنے میعاد کار میں بہت سے کام پسماندہ طبقات کے لئے کیے تھے لیکن بی جے پی نے ان کے ریزرویشن، ان کے مسائل اور ان کے وسائل کو ختم کرنے کا کام کیا ہے۔

اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
اجے کمار للو، تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: عصمت دری کے معاملے میں جیل میں بند سابق وزیر گائتری پرساد پرجا پتی کے تئیں سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر بے رخی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے کہا کہ کانکنی کے ٹھیکوں میں گائتری کا استعمال کرنے والی ایس پی نے آج تک ان کی خیریت تک نہیں معلوم کی ہے۔

Published: undefined

پارٹی کے پسماندہ سماج مورچہ کی طرف سے اتوار کو پرجا پتی، کمہار، شترونشی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے اجے کمار للو نے کہا کہ ریاست میں جب ایس پی کی حکومت تھی تو گائتری پرجاپتی کے ذریعہ ایس پی نے کانکنی کے ٹھیکوں میں اپنے لوگوں کو خوب فائدہ پہنچایا، لیکن پرجا پتی سماج کا بیٹا آج جیل میں ہے۔ ملائم سنگھ یادو کے کنبے کا ایک بھی شخص ان سے ملنے تک نہیں گیا ہے اور نہ ہی پرجا پتی کی رہائی کے لئے کوئی تحریک چلائی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں اور سرکاروں کی طرف سے نظر اندازی کی وجہ سے پرجا پتی سماج روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور صحت سے متعلق مسائل کو جھیل رہا ہے۔ سبھی پارٹیوں نے پرجاپتی سماج کے لوگوں کو ان کے حق سے محروم رکھا ہے۔ ان کا ووٹ لے کر بی ایس پی، بی جے پی اور ایس پی نے حکومت تو ضرور بنائی لیکن ان کی حکومت میں حصہ داری اور ان کے مسائل کے تصفیہ میں کوئی بھی دلچسپی نہیں دکھائی۔

Published: undefined

اجے کمار للو نے کہا کہ کانگریس نے اپنے میعاد کار میں بہت سے کام پسماندہ طبقات کے لئے کیے تھے لیکن بی جے پی نے ان کے ریزرویشن، ان کے مسائل اور ان کے وسائل کو ختم کرنے کا کام کیا ہے۔ جس سے یہ سماج اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہا ہے۔ اگر یہ سماج کانگریس کے ساتھ قطار بند ہوکر کھڑا ہوجائے تو آنے والے دنوں میں ایک بہتر حکومت بنے گی جو پسماندہ طبقات کے لئے کام کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined