قومی خبریں

برڈ فلو: دہلی حکومت نے ’پروسیسڈ چکن‘ پر لگائی پابندی

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ سنجے جھیل سے جو سیمپل لیے گئے تھے وہ پازیٹو آئے ہیں، اس علاقے کو سینیٹائز کر دیا گیا ہے۔

تصویر گیٹی ایمج
تصویر گیٹی ایمج 

کورونا کے نئے اسٹرین کی دہشت کے درمیان برڈ فلو کی دستک نے ہندوستان میں مزید خوف پیدا کر دیا ہے۔ ہندوستان میں اب تک 9 ریاستوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ان ریاستوں میں دہلی، اتر پردیش، مہاراشٹر وغیرہ شامل ہیں۔ ہندوستان میں لگاتار بڑھ رہے برڈ فلو کیسز کو لے کر انتظامیہ محتاط ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ایک کنٹرول روم بنایا گیا ہے جس کے ذریعہ ملک میں آ رہے ایسے معاملوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان دہلی میں ’پروسیسڈ چکن‘ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی میں باہر سے آنے والے پروسیسڈ چکن پر پابندی لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ برڈ فلو کا پھیلاؤ دہلی میں نہ ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ جو لوگ چکن اور انڈا کھاتے ہیں انھیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اگر پوری طرح سے پکا ہوا چکن یا اُبلا ہوا انڈا کھاتے ہیں تو اس کا انفیکشن آپ کے جسم میں نہیں پھیلے گا۔

Published: undefined

منیش سسودیا نے بتایا کہ سنجے جھیل سے جو سیمپل لیے گئے تھے وہ پازیٹو پائے گئے ہیں، اس لیے علاقے کو پوری طرح سے سینیٹائز کر دیا گیا ہے۔ کچھ سیمپل مزید بھیجے گئے ہیں جن کی رپورٹ فی الحال نہیں آ سکی۔ انھوں نے کہا کہ گھنرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ برڈ فلو کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔

Published: undefined

دوسری طرف جے پور مویشی پروری ڈائریکٹر ویریندر سنگھ نے بتایا کہ اب تک 13 اضلاع سے 2950 مردہ پرندوں کے ملنے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے 24 اضلاع سے 226 سیمپل بھیجے ہیں۔ ان میں سے 13 اضلاع کے 51 نمونوں کی رپورٹ نگیٹیو برآمد ہوئی ہے۔ راجستھان میں پولٹری میں کہیں سے بھی کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined