ممبئی: بھارت رتن اور سابق کرکیٹر سچن تیندولکر نے بدھ کو ملک کے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک خاص حق ’کھیلنے کا حق‘ کی بات کی۔ ماسٹر بلاسٹر سچن نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور 26 جنوری، 1950 کو نافذ ہوئے ہندوستانی آئین کے بارے میں بتایا۔ اس دوران انہوں نے ’کھیلنے کے حق‘ پر زور دے کر لوگوں سے نہ صرف کھیل دیکھنے بلکہ اس میں حصہ لینے کی بھی اپیل کی۔
Published: undefined
سچن نے کہا، ’’یوم جمہوریہ کے موقع پر آپ سبھی کو مبارکباد۔ آج ہی کے دن 1950 میں ہندوستان نے اپنا آئین اپنایا تھا۔ ہمارے آئین میں قانون، حقوق، آرڈینینس اور کئی پہلو ہیں جس کی وجہ سے ہمارا ملک مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے لیکن آج میں ایک الگ حق ’کھیلنے کے حق‘ کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ ’بچوں کے حقوق‘ کے اقوام متحدہ کے کنوینشن میں اس پر بات کی گئی ہے اور ہندوستان نے بھی اسے منظور کرلیا ہے۔
Published: undefined
سابق کرکٹر نے کہا کہ ’’اگر آپ دیکھیں گے تو یہ ایک دلچسپ حق ہے۔ اقوام متحدہ بھی یہ سمجھتا ہے کہ ہماری ترقی اور بچوں کی صحت میں کھیلنے کا اہم رول ہے۔ اسپورٹس پلیئنگ نیشن کا بھی یہی خیال ہے۔‘‘ سچن نے کہا کہ ’’صرف کھیل دیکھیں ہی نہیں بلکہ کھیلیں بھی کیونکہ کھیل کھیلنا نہ صرف بچوں کی صحت کے لئے اچھا ہے بلکہ سبھی کے لئے فائدے مند ہے۔ اس لئے کووڈ اصولوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے جب بھی موقع ملے ایک کھیل ضرور کھیلیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined