سچن پائلٹ / ویڈیو گریب
جے پور: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما سچن پائلٹ نے مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کے فوجی افسر کرنل صوفیہ قریشی پر دیے گئے متنازع اور شرمناک تبصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اعلیٰ قیادت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وجے شاہ کو فوراً ریاستی کابینہ سے برطرف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس قسم کی سوچ اور زبان ناقابل قبول ہے۔
Published: undefined
سچن پائلٹ نے بدھ کے روز جے پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے جس مہارت اور وقار کے ساتھ 'آپریشن سندور' کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا، وہ نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی افسران پر سیاسی بیان بازی کرنا انتہائی قابل اعتراض ہے، خاص طور پر جب وہ خواتین ہوں اور ان کا تعلق ایسے خاندان سے ہو جو نسل در نسل ملک کی خدمت کرتا آیا ہو۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کرنل صوفیہ قریشی ایک بہادر خاتون افسر ہیں جن کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جس کی تیسری نسل ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دے رہی ہے، ایسے افراد کی بے عزتی قومی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت اگر اس تبصرے سے خود کو الگ نہیں کرتی اور وجے شاہ کو برطرف نہیں کرتی تو یہ ظاہر کرے گا کہ پارٹی بھی اس بیان کی حمایت کرتی ہے۔
پائلٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر بھی تنقید کی، جس میں انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں ثالثی کا دعویٰ کیا۔ پائلٹ نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ امریکہ جیسے ملک کا صدر بار بار ایسے بیانات دے رہا ہے اور حکومت ہند ان کا باضابطہ تردید نہیں کر رہی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ٹرمپ نے اپنے بیانات میں ایک بار بھی دہشت گردی یا پاکستان کے دہشت گردوں کو پناہ دینے کا ذکر کیوں نہیں کیا۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہمارے 26 شہری شہید کر دیے گئے، تو اس وقت امریکی صدر نے دہشت گردی پر بات کرنے کے بجائے کشمیر کو موضوع بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک دوطرفہ مسئلہ ہے لیکن پاکستان اسے بین الاقوامی رنگ دینا چاہتا ہے، جس کی ہر سطح پر مخالفت ہونی چاہیے۔
سچن پائلٹ نے مطالبہ کیا کہ 1994 میں پارلیمنٹ میں منظور شدہ قرارداد، جس میں پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ قرار دیا گیا تھا، کو دوبارہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں منظور کیا جائے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ کشمیر پر ہندوستان کا مؤقف غیر متزلزل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined