قومی خبریں

سبریمالہ معاملہ: امید ہے کہ ’بڑی بنچ‘ مذہبی امور میں دخل اندازی نہیں کرے گی، وی ایچ پی

سبریمالا مقدمے کو بڑی بنچ کے پاس بھیجنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر پرانڈے نے امید ظاہر کی کہ بڑی بنچ یہ بھی غوروخوض کرے گی کہ کسی عدالت کو کسی مذہب کے داخلی امور میں دخل نہیں دینا چاہیے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وشو ہندو پریشد (ای ایچ پی) نے سبریمالا مقدمے کو ایک بڑی بنچ کے حوالے کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سےمتعلق امید ظاہر کی کہ عدالت کی بڑی بنچ اس حقیقت پر بھی غور و خوض کرے گی کہ اس مخصوص مندر کی منفرد روایت جنسی تعصب نہیں ہے اور مذہب کے داخلی امور میں دخل اندازی نہیں کرے گی۔

Published: undefined

وی ایچ پی ملند پرانڈے نے کہا کہ ہندومذہب کسی بھی طرح کے جنسی تعصب میں یقین نہیں رکھتا ہے۔ سبریمالا کی روایت کسی بھی طرح کے جنسی تعصب میں یقین نہیں کرتا ہے۔ سبریمالا کی روایت کسی بھی طرح کی جنسی تعصب سے متعلق معاملہ نہیں ہے بلکہ حقیقی معنوں میں یہ منفرد مندر کی مخصوص روایت سے متعلق ہے۔

Published: undefined

سبریمالا مقدمے کو بڑی بنچ کے پاس بھیجنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر پرانڈے نے امید ظاہر کی کہ بڑی بنچ یہ بھی غوروخوض کرے گی کہ کسی عدالت کو کسی مذہب کے داخلی امور میں دخل نہیں دینا چاہیے۔

Published: undefined

وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ بھگوان اَیَپَّا کے کئی مندروں میں سے محض ایک سبریمالا میں ہی اس کی مخصوص فطرت، روایتوں کی وجہ سے کمیٹی کی جانب سے(10 سے 50 سال کی خواتین کے داخلے) پر پابندی ہے۔ لاتعداد خاتون یاتریوں کو مندر کی روایت میں یقین ہے اور اس کی حمایت میں بڑی تعداد میں انہوں نے مظاہرہ بھی کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت ہندوؤں کے مذہبی حقوق اور روایتوں کا احترام کرتے ہوئے اپنا حتمی فیصلہ صادر کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined