قومی خبریں

جموں و کشمیر معاملہ پر روس نے بھی دیا پاکستان کو جھٹکا

روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہندوستان کا جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے مرکز کے ماتحت ریاست بنانے کا فیصلہ آئین کے دائرے میں لیا گیا فیصلہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

روس نے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے پر ہندوستان کی حمایت کی ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کا جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر مرکز کے ماتحت ریاست بنانے کا فیصلہ آئین کے دائرے میں لیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کا فیصلہ بھی ہندوستان نے آئین کے دائرے میں لیا ہے۔

Published: undefined

جمعہ کو ایک پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو امید کرتا ہے کہ ’’ہندوستان اور پاکستان نئی دہلی کے ذریعہ جموں و کشمیر کے درجے میں کی گئی تبدیلی کے سبب علاقے میں ماحول کو پیچیدہ نہ ہونے دیں گے۔‘‘

Published: undefined

روس نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے درجے میں بدلاؤ اور اس کا مرکز کے ماتحت دو ریاستوں میں تقسیم ہندوستانی جمہوریت کی آئین کے ڈھانچے کے تحت کیا گیا ہے۔‘‘ روس ہندوستان اور پاکستان کے رشتے عام رکھنے کی ہمیشہ سے حمایت کرتا رہا ہے۔

Published: undefined

روسی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان جو بھی نااتفاقیاں ہوئی ہیں وہ 1972 کے شملہ معاہدہ اور 1999 کے لاہور اعلانیہ کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی اور اسٹریٹجک طریقے سے دو فریقی بنیاد پر دور کر لیے جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined