
روپیہ اور ڈالر/ تصویر آئی اے این ایس
کرنسی کی جنگ میں آج دوسرے دن بھی ہندوستانی کرنسی یعنی روپیہ کا جلوہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دنیا کی سب سے طاقتور کرنسی ’ڈالر‘ کو لگاتار دوسرے دن ’روپیہ‘ نے زوردار پنچ مارا ہے۔ منگل کے بعد بدھ کو بھی کرنسی مارکیٹ سے روپیہ کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ڈالر کے مقابلے روپے میں شاندار تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ تیزی اس لیے بھی اہم مانی جا رہی ہے کیونکہ پی ایم مودی کا امریکہ دورہ 12 فروری سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ دورہ 14 فروری تک چلے گا اور اس دوران ٹیرف سے متعلق ضروری تبادلہ خیال بھی ہوگا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ ٹیرف سے متعلق دیے گئے نئے بیان نے روپیہ کو زبردست نقصان پہنچایا تھا۔ حالانکہ اب بیرونی ملکی بازار میں خام تیل کی قیمت کم ہونے اور آر بی آئی کی مداخلت کے بعد ڈالر کے مقابلے روپے میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ منگل کے روز روپیہ نے ایک فیصد کی تیزی کے ساتھ 2 سال کی سب سے لمبی چھلانگ لگائی تھی۔ اس گراوٹ کے بعد سے ڈالر کے مقابلے روپیہ 86.50 کی سطح پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ کے آخر تک ڈالر کے مقابلے میں روپے 88.60 کی سطح پر بھی پہنچ سکتا ہے۔ بہرحال، خام تیل کی قیمتوں میں تازہ نرمی اور آر بی آئی کی ترکیبوں کے سبب روپیہ بدھ کے روز شروعاتی کاروبار میں 27 پیسے مضبوط ہو کر 86.52 روپے فی ڈالر پر پہنچ گیا۔ حالانکہ بیرون ملکی کرنسی کاروباریوں نے بتایا کہ غیر مستحکم گھریلو شیئر بازاروں، غیر ملکی سرمایہ نکالے جانے اور عالمگیر ٹیرف جنگ کی فکر کے درمیان امریکی کرنسی کے مضبوط ہونے سے روپیہ کی سبقت محدود رہی۔ انٹر بینک بیرون ملکی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں روپیہ 86.44 فی ڈالر پر کھلا اور پھر 86.36 فی ڈالر کی اعلیٰ سطح کو چھونے کے بعد شروعاتی سودوں میں ڈالر کے مقابلے 86.52 پر آ گیا جو گزشتہ بند ریٹ سے 27 پیسے کی سبقت ظاہر کرتا ہے۔
Published: undefined
11 فروری کی بات کریں تو روپیہ 66 پیسے مضبوط ہو کر امریکی ڈالر کے مقابلے 86.79 پر بند ہوا تھا۔ 3 مارچ 2023 کے بعد سے ایک سیشن میں درج یہ سب سے زیادہ سبقت تھی۔ اس درمیان 6 اہم کرنسیوں کے مقابلے امریکی ڈالر کی حالت کو ظاہر کرنے والا ڈالر انڈیکس 0.07 کی سبقت کے ساتھ 107.91 پر رہا۔ بین الاقوامی پیمانہ برینٹ کروڈ 0.31 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 76.36 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر رہا۔ شیئر بازار کے اعداد و شمار کے مطابق ایف آئی آئی منگل کو بکوال رہے تھے اور انھوں نے خالص طور سے 4486.41 کروڑ روپے کے شیئر فروخت کیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined