قومی خبریں

روپیہ کے کمزور ہونے کا سلسلہ جاری، مزید 18 پیسے کمزور ہوا

امریکی فیڈرل ریزرو کے اگلے سال شرح سود میں کٹوتی کی اپنی پیشن گوئی واپس لینے سے کل  انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 18 پیسے مزید کمزور ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی فیڈرل ریزرو کے اگلے سال شرح سود میں کٹوتی کی اپنی پیشن گوئی واپس لینے سے کل  انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 18 پیسے گر کر پہلی بار85.13 روپے فی ڈالر پر آگیا۔اس کے پچھلے کاروباری دن روپیہ 84.95 روپے فی ڈالر پر تھا۔

Published: undefined

روپیہ ابتدائی تجارت میں 12 پیسے کم ہوکر 85.07 فی ڈالر پر کھلا اور سیشن کے دوران تیل کے درآمد کنندگان اور بینکرز کی جانب سے خریداری کے دباؤ میں 85.14 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پرلڑھک گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فروخت کے باعث یہ 85.03 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر رہا۔ آخر میں، یہ گزشتہ روز کے 84.95 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 18 پیسے کم ہوکر 85.13 روپے فی ڈالر پر آگیا۔

Published: undefined

تجزیہ کاروں کے مطابق، فیڈرل ریزرو نے سال 2025 میں صرف دو سہ ماہی شرح سود میں کٹوتی کی امید ظاہر کی ہے، جو سرمایہ کاروں کی تین یا چار کٹوتیوں کی توقعات سے کم ہے۔ اس سے ایشیائی کرنسیوں پر دباؤ بڑھا ہے۔ واضح رہے روپیہ ڈالر کے مقابلہ کمزور ہو رہا ہے اور اب اس کی قیمت 85روپے کے پار پہنچ گئی ہے جس کے اثرات ہندوستانی معیشت پر نظر آئیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined