قومی خبریں

افواہ پھیلانے والا ابھیشیک شکلا گرفتار، دس ہزار لوگ جڑے ہیں اس کے اکاؤنٹس سے

دہلی پولیس نے افواہ پھیلانے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے اور گرفتار شخص کا موبائل فون برامد کر لیا ہے۔

فائل تصویر، سوشل میڈیا
فائل تصویر، سوشل میڈیا 

اتوار کی شام سے جو افواہوں کابازار گرم ہوا تھا اس نے ایک مرتبہ پھر دہلی کو خوف کے سائے میں دھکیل دیا تھا اب دہلی پولیس کادعوی ہے کہ افواہ پھیلانے والے لڑکے ابھیشیک شکلا کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ مغربی دہلی کے نہال وہار علاقہ میں تشدد بھڑکنے کی جو افواہ پھیلائی گئی تھی وہ اسی 24 سالہ لڑکے کے موبائل سے ہی پھیلائی گئی تھی ۔

Published: undefined

ایک ویبسائٹ کی خبر کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ’’دہلی پولیس کے سائبر کرائم سیل نے نہال وہار میں دنگے کے بارے میں افواہ پھیلانے کے الزام میں ابھیشیک شکلا کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو فولو کرنے والے لوگوں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہے ۔ ‘‘ انہوں نے بتایا کہ اس کا موبائل فون برامد کر لیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق کر لی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والی مبینہ پوسٹ اس کے ہی موبائل سے ہی پوسٹ ہوئی تھی ۔

Published: undefined

دہلی میں اتوار کی شام کو تشدد کی افواہ پھیلنے کے بعد دہلی میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا تھا اور اس تعلق سے پولیسنے اب تک 24 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ۔ ان میں سے دو کا تعلق سینٹرل ڈسٹرکٹ سے ہے اور ایک کا روہنی سے ہے جبکہ 18 لوگوں کو جنوبی ڈسٹرکٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں اب تک دو معاملہ درج کئے جا چکے ہیں ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined