پارلیمنٹ (فائل), تصویر ’انسٹاگرام‘
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ایک ہفتے کے تعطل کے بعد اب اہم بحث کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ آج سے لوک سبھا میں پہلگام دہشت گردانہ حملے اور’آپریشن سندور‘ جیسے سنگین قومی تحفظ اور غیر ملکی پالیسی سے جڑے معاملوں پر زوردار بحث شروع ہونے جا رہی ہے۔
Published: undefined
پیر کو لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی بہار میں ووٹر لسٹ پر اپوزیشن نے اپنی آواز بلند کرنی شروع کر دی۔ ’آپریشن سندور‘ پر بحث شروع ہونے سے پہلے ہی ہنگامہ شروع ہو گیا اور ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ وہیں راجیہ سبھا کی کارروائی بھی ہنگامے کی وجہ سے دوپہر تک کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔
Published: undefined
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ کو ایوان کے احترام کی نصیحت دیتے ہوئے کارروائی میں رخنہ نہیں ڈالنے کی اپیل کی۔ حالانکہ اس کے بعد بھی ہنگامہ کم نہیں ہونے کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی۔
Published: undefined
ادھر سماج وادی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو پر اے آئی آئی اے صدر مولانا ساجد رشیدی کے تبصرہ پر بھی پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہوا۔ اس معاملے پر این ڈی اے کے اراکین پارلیمںٹ نے آج پارلیمنٹ احاطہ میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ کے دوران بی جے پی کی ایم پی میدھا کلکرنی نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ (اکھلیش یادو) خاموش کیوں ہیں، جن کی اہلیہ کے خلاف یہ تبصرہ کیا گیا ہے۔
وہیں پارلیمنٹ احاطہ میں بہار ووٹر لسٹ نظر ثانی معاملے پر اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے سمیت اپوزیشن جماعتوں کے کئی رہنما اس مظاہرے میں شامل ہوئے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ لوک سبھا میں آج دوپہر 12 بجے سے ’آپریشن سندور‘ پر بحث شروع ہونے والی ہے۔ یہ بحث ضروری دستاویزوں کے پارلیمنٹ کی میز پر رکھے جانے کے بعد شروع ہوگی۔ 16 گھنٹے تک چلنے والی اس لمبی بحث کا آغاز خود وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے۔
Published: undefined
’آپریشن سندور‘ پر بحث کو لے کر اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ بھی مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔ اس بحث کو لے کر اپوزیشن کا رخ واضح ہے کیونکہ کانگریس کی طرف سے راہل گاندھی بحث کی شروعات کریں گے۔ بحث میں سماج وادی پارٹی کی طرف سے اکھلیش یادو اور ایم پی راجیو رائے حصہ لینے والے ہیں۔ بحث کے پیش نظر کانگریس نے اپنے لوک سبھا اراکین کو وہپ جاری کرکے پیر سے تین دنوں تک ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @GoldDusters
تصویر: پریس ریلیز