قومی خبریں

آر ایس ایس نے اپنے سوشل میڈیا پروفائلز سے ہٹایا بھگوا دھوج، لگایا ترنگا

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور سنگھ کے دیگر سرکردہ رہنماؤں نے اب اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی ڈی پی پر بھگوا جھنڈے کی جگہ ترنگے کو ڈی پی بنایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آخر کار آر ایس ایس کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی ڈی پی پر ترنگا لگانا پڑا۔ اپوزیشن لیڈروں اور سوشل میڈیا کی مسلسل تنقید کے بعد سنگھ نے آج (ہفتہ) اپنے ٹوئٹر، فیس بک وغیرہ پر ڈی پی میں ترنگا لگا دیا ہے۔ سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت اور سنگھ کے دیگر بڑے رہنماؤں نے بھی اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی ڈی پی بدل کر ترنگا لگا دیا ہے۔ اس سے پہلے ان کے ڈی پی پر بھگوا دھوج یعنی بھگوا جھنڈا تھا۔ اس پر بحث اس لیے ہو رہی ہے کیونکہ آر ایس ایس نے پہلی بار ایسا کیا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ آر ایس ایس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 48 سیکنڈ کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور سنگھ کے دیگر سرکردہ رہنما مختلف مواقع پر مختلف مقامات پر ترنگا لہراتے نظر آ رہے ہیں۔ اس سے پہلے 'ہر گھر ترنگا' مہم کے تحت وزیر اعظم مودی نے 15 اگست کے موقع پر لوگوں سے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپنے سوشل میڈیا کی ڈی پی بدل کر اس میں ترنگا لگانے کی بھی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی کی اپیل کے بعد تمام اپوزیشن پارٹیوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو نشانہ بنایا تھا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوال اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ 'ہر گھر ترنگا' مہم چلانے والے اس تنظیم سے آئے ہیں جس (آر ایس ایس) نے 52 سال تک ترنگا نہیں لہرایا۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ جدوجہد سے کانگریس پارٹی کو تب بھی نہیں روکا جا سکا تھا اور آج بھی نہیں روکا جا سکے گا۔ سوال پوچھا جا رہا تھا کہ آر ایس ایس اور اس کے رہنما ڈی پی میں ترنگا کب لگائیں گے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined