قومی خبریں

’کیجریوال کے بنگلے میں 45 کروڑ روپے نہیں، 171 کروڑ روپے خرچ کیے گئے‘، اجئے ماکن کا الزام

کانگریس لیڈر نے الزام عائد کیا کہ دہلی کی عوام کا 171 کروڑ روپیہ کووڈ بحران کے وقت میں خرچ کر دیا گیا، یہ وہ وقت تھا جب دہلی کے لوگ آکسیجن کے لیے ترس رہے تھے، اسپتالوں میں مزید بیڈ کی ضرورت تھی۔

اجے ماکن / ٹوئٹر
اجے ماکن / ٹوئٹر 

کانگریس کے سینئر لیڈر اجئے ماکن نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے بنگلے کی سجاوٹ میں کیے گئے خرچ کو لے کر ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال کے بنگلے کو نئی شکل دینے میں 45 کروڑ روپے نہیں بلکہ تین گنا یعنی 171 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کے گھر کی مرمت اور سجاوٹ وغیرہ میں 45 کروڑ روپے خرچ کیے جانے کا موضوع اس وقت بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اب اجئے ماکن کے نئے دعویٰ نے اس بحث کو مزید طول دے دی ہے۔ ماکن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے رہائشی احاطہ کی توسیع کے لیے ان کی حکومت کے اُن افسران کے لیے اضافی فلیٹ خریدنے پڑے جن کے گھروں کو یا تو منہدم کرا دیا گیا یا خالی کرا دیا گیا۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے الزام عائد کیا کہ دہلی کی عوام کا 171 کروڑ روپیہ کووڈ بحران کے وقت میں خرچ کر دیا گیا۔ یہ وہ وقت تھا جب دہلی کے لوگ آکسیجن کے لیے ترس رہے تھے، اسپتالوں میں مزید بیڈ کی ضرورت تھی، اور جب غریب آدمی کھانے کو ترس رہا تھا۔ ماکن نے دعویٰ کیا کہ زیر تعمیر احاطہ میں 22 آفیسرز کے فلیٹ ہیں جنھیں توڑا اور خالی کرایا گیا ہے۔ اس کے ازالہ کے لیے حکومت نے کامن ویلتھ گیمز ولیج میں تقریباً 126 کروڑ روپے کے 21 ٹائپ-5 فلیٹ خریدے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined