قومی خبریں

ناسک میں بڑا سڑک حادثہ، ٹرک اور پک اپ کی ٹکر میں 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ناسک میں دوارکا فلائی اوور پر ٹرک اور پک اپ کے درمیان تصادم میں 8 افراد کی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سبھی کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر کے ناسک میں ایک بڑے سڑک حادثے کی خبر ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ناسک کے دوارکا فلائی اوور پر ٹرک اور پک اپ گاڑی کے درمیان تصادم میں 8 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ان سبھی کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک لوہے سے لدا ہوا تھا۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق حادثہ اتوار یعنی 12 جنوری کی شام 7.30 بجے آیپا مندر کے قریب پیش آیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹیمپو میں 16 مسافر سوار تھے جو ایک مذہبی تقریب سے واپس آ کر سڈکو کی طرف جا رہے تھے۔ ٹیمپو ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور لوہے کی سلاخوں سے ٹکرا گیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کچھ لوگ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

Published: undefined

ایک اہلکار کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے مقامی لوگوں اور راہگیروں کی مدد سے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کو باہر نکالا اور ایمبولینس کے ذریعہ تمام افراد کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔

Published: undefined

زخمیوں میں سے کچھ کا علاج ضلع اسپتال اور کچھ کا نجی اسپتال میں چل رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کئی مسافروں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے میں کتنے افراد زخمی ہوئے اس بارے میں ابھی تک معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined