ویڈیو گریب
جس وقت پورے ملک میں سال 2025 کا انتظار ہو رہا تھا، اسی وقت شملہ کے متیانہ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک سڑک حادثہ میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی۔ تینوں نوجوان شملہ سے رام پور کی طرف جا رہے تھے۔ شملہ کے تحت آنے والے ٹھیوگ سب ڈویژن میں متیانہ پیٹرول پمپ کے پاس جب گاڑی پہنچی تو اچانک بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری۔
مقامی لوگوں کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت رات کے 10:30 بج رہے تھے۔ حادثے کے وقت پورے علاقے میں زوردار آواز سنائی دی۔ اس کے بعد آس پاس موجود لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ پاس جاکر دیکھنے سے پتہ چلا کہ ایک گاڑی سڑک سے کئی میٹر نیچے کھائی میں جا کر گری ہوئی تھی۔ لوگوں نے فوراً جائے حادثہ پر پہنچ کر معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔
Published: undefined
مقامی لوگوں نے اپنی سطح پر سبھی تینوں نوجوانوں کو گاڑی سے نکالنے کی کوشش کی۔ جانکاری کے مطابق دو شخص کی موت موقع پر ہی ہو گٓئی تھی جبکہ ایک کی سانس چل رہی تھی لیکن سڑک تک پہنچنے سے پہلے ہی تیسرے نوجوان نے سانس لینا بند کر دیا اور اس کی بھی موت ہو گئی۔
ٹھیوگ ڈی ایس پی سدھارتھ شرما نے بتایا کہ یہ افسوسناک حادثہ گزشتہ رات پیش آیا ہے۔ فی الحال مہلوکین کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق یہ لوگ ضلع کنور کے رہنے والے تھے اور شملہ سے رام پور کی طرف جا رہے تھے۔ حادثے کی وجہ ابھی بھی واضح نہیں ہو پائی ہے۔ پولیس آئندہ کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔ تینوں مہلوکین کی لاش فی الحال ٹھیوگ سول اسپتال میں رکھی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined