قومی خبریں

نہ وزیر اعظم ملے نہ نڈا، بی جے پی نے نتیش کمار کو اہمیت نہیں دی: آر جے ڈی کا دعویٰ

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار 29 دسمبر کو دہلی گئے تھے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ پیر کو دہلی میں وزیر اعظم  مودی سے ملاقات کریں گے، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار 30 دسمبر کی شام دہلی سے پٹنہ واپس آگئے ہیں۔ وہ دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی یا جے پی نڈا جیسے سینئر بی جے پی لیڈروں سے نہیں مل سکے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ اس حوالے سے بہار کے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ آر جے ڈی کا دعویٰ ہے کہ دہلی میں نتیش کمار کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔قیاس لگایا جا رہا ہے کہ بی جے پی جے ڈی یو کو توڑ دے گی اور نتیش کمار کو کرسی سے ہٹا دے گی۔

Published: undefined

دراصل، وزیر اعلیٰ نتیش کمار 29 دسمبر کو دہلی گئے تھے۔ پہلے دن نتیش کمار نے دہلی میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وہ روٹین چیک اپ کے لیے دہلی گئے تھے۔ تاہم وہ ایسے وقت گئے جب بہار میں سیاسی ہلچل کے آثار ہیں۔ کافی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کیا نتیش کمار پھر سے رخ بدلیں گے؟ تاہم تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ نتیش کمار کے لیے گرینڈ الائنس کے دروازے بندہو چکے ہیں۔ ویسے سیاست امکانات کا کھیل ہے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ کب کیا ہوگا۔

Published: undefined

نتیش کمار کے پٹنہ واپس آتے ہی آر جے ڈی نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے کہا کہ این ڈی اے میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان جو کھیل چل رہا ہے وہ اب بے نقاب ہو رہا ہے۔ نتیش کمار دہلی گئے، لیکن بی جے پی نے انہیں کوئی اہمیت  نہیں دی۔ نہ  وزیر اعظم مودی اور نہ ہی قومی صدر جے پی نڈا نے ملاقات کا وقت دیا، جب کہ نتیش کمار کے دم  پر مرکز میں این ڈی اے کی حکومت چل رہی ہے۔

Published: undefined

مرتیونجے تیواری نے کہا کہ پٹنہ پہنچنے کے بعد بھی نتیش کمار نے میڈیا کو کچھ نہیں بتایا کہ وہ مرکز کے اعلیٰ لیڈروں سے کیوں نہیں ملے۔ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ بی جے پی جے ڈی یو کو توڑ دے گی اور نتیش کمار کو کرسی سے ہٹا دے گی۔ اب جس بات کا خدشہ تھا وہ سچ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف آر جے ڈی کے دعوے پر جے ڈی یو کی طرف سے کوئی سیدھا جواب نہیں آیا ہے۔ جے ڈی یو کے ترجمان ابھیشیک جھا کا کہنا ہے کہ آر جے ڈی اپنی پارٹی سے زیادہ نتیش کمار پر توجہ دیتی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ اندر سے کھوکھلے محسوس کرتے ہیں اور ہمیشہ این ڈی اے میں کچھ غلط ہونے کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ انتشار پھیلانے کی کوششیں ہمیشہ ناکام ہوتی ہیں۔

Published: undefined

ابھیشیک جھا نے کہا کہ بہار میں این ڈی اے نتیش کمار کی قیادت میں مضبوط ہے۔ نتیش کمار کے دورے کے بارے میں آر جے ڈی کیا کہتی ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بہار کی ترقی نتیش کمار کی ترجیح ہے۔واضح رہے کہ پٹنہ پہنچنے کے بعد نتیش کمار نے میڈیا سے بات نہیں کی، بس ہاتھ ہلا دیا اور وہ سیدھے اپنی رہائش گاہ روانہ ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined