قومی خبریں

پاکستان نے ہوائی حملوں کے ذریعے اسکولوں و اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی: کرنل صوفیہ

صوفیہ قریشی نے بتایا کہ پاکستان نے رات کی تاریکی میں ہندوستان کے ہوائی اڈوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا۔ ہندوستانی فوج نے مؤثر جواب دیتے ہوئے متعدد حملے ناکام بنائے اور دشمن کو نقصان پہنچایا

<div class="paragraphs"><p>پریس بریفنگ کرتی ہوئی کرنل صوفیہ قریشی، ویڈیو گریب</p></div>

پریس بریفنگ کرتی ہوئی کرنل صوفیہ قریشی، ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے سرحد پار کی جارحیت میں تیزی آ گئی ہے۔ ہندوستانی فوج کی خاتون کرنل سوفیہ قریشی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ان اہم مقامات کی تفصیلات پیش کیں جنہیں پاکستان نے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے رات کے اندھیرے میں ہندوستانی حدود کے اندر ہوائی حملے کیے اور نہ صرف ایئر بیس اسٹیشن بلکہ اسکولوں اور اسپتالوں جیسے سویلین ڈھانچوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

Published: undefined

کرنل قریشی کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی سرحد (آئی بی) اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر واقع کم از کم 26 سے زائد مقامات پر ہوائی حملے کی کوشش کی۔ ان مقامات میں جموں و کشمیر سے لے کر پنجاب، راجستھان اور گجرات تک کے علاقوں کے اہم ایئر بیسز شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر حملوں کو ہندوستانی فضائیہ نے ناکام بنا دیا، تاہم کچھ اہم ایئر بیس جیسے ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور، بھُج اور بٹھنڈہ میں آلات اور تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

Published: undefined

انہوں نے مزید بتایا کہ رات کے وقت پاکستان نے پنجاب میں ایک ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی نیت سے ہائی اسپیڈ میزائل کا استعمال کیا، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ کرنل قریشی نے اسے ایک غیر پیشہ ورانہ اور قابل مذمت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے نہ صرف فوجی تنصیبات بلکہ اسکول، طبی مراکز اور شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران فوج اور وزارتِ خارجہ نے مشترکہ طور پر واضح کیا کہ پاکستان نے غلط معلومات پھیلانے کی بھی کوشش کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی میڈیا نے سورت گڑھ اور چنڈی گڑھ میں گولہ بارود کے ذخائر تباہ کیے جانے کی جھوٹی خبریں پھیلائیں۔

Published: undefined

مزید برآں، لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز جیسے کپواڑہ، بارہمولہ، پونچھ اور اکھنور میں توپ، مارٹر اور ہلکے ہتھیاروں سے شدید گولہ باری کی گئی، جس کا ہندوستانی فوج نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سرحدی علاقوں میں افواج کی تعیناتی میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کرنل قریشی نے کہا کہ ہندوستانی فوج کسی قسم کی کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتی، تاہم قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج مکمل طور پر مستعد اور چوکس ہے اور ہر حملے کا مناسب جواب دے رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined