قومی خبریں

راجستھان بی جے پی دو حصوں میں منقسم! وسندھرا حامیوں نے بنائی الگ تنظیم

وسندھرا حامیوں نے ہر ضلع میں اپنا ضلع صدر بنانا شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ یوتھ تنظیم اور خاتون تنظیم بھی تشکیل دی جا رہی ہیں۔

وسندھرا راجے، تصویر گیٹی ایمج
وسندھرا راجے، تصویر گیٹی ایمج 

راجستھان بی جے پی میں گھمسان اب پوری طرح ظاہر ہو گیا ہے۔ پارٹی میں شگاف پڑنے کا احساس تو پہلے سے ہی ہو رہا تھا، اب میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کو درکنار کیے جانے سے ناراض ان کے حامیوں نے راجستھان بی جے پی سے الگ اپنا ایک نیا سیاسی پلیٹ فارم تیار کر لیا ہے۔ وسندھرا حامیوں نے باضابطہ ایک تنظیم تشکیل دے دی ہے جس کا نام ’وسندھرا راجے حامی راجستھان منچ‘ رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

وسندھرا کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ راجستھان میں وسندھرا حامیوں نے ہر ضلع میں اپنا ضلع صدر بنانا شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ یوتھ تنظیم اور خاتون تنظیم بھی تشکیل دیئے جانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بی جے پی میں ایسا پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے جب پارٹی کی تنظیم سے الگ کسی لیڈر کی حمایت میں الگ تنظیم تشکیل دی جا رہی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک خبر میں وسندھرا حامی تنظیم کے ریاستی صدر وجے بھاردواج نے کہا کہ ’’میں 2003 میں وسندھرا راجے سندھیا کی وجہ سے جنتا دل چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوا تھا اور تب سے بی جے پی کی ریاستی منتظمہ کمیٹی کا رکن رہا ہوں، اس کے علاوہ لاء سیل کا بھی سربراہ رہا ہوں اور اب ہم لوگ وسندھرا راجے کو مضبوط کرنا چاہ رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined