قومی خبریں

50 ہزار کا انعامی بدمعاش ڈبلیو یادو یوپی میں انکاؤنٹر میں ڈھیر، بہار میں قتل اور لوٹ کے کئی معاملوں میں تھا وانٹیڈ

یوپی ایس ٹی ایف، بہار پولیس اور ہاپڑ کے سنبھاولی تھانہ کی پولیس کا مشترکہ آپریشن۔ ڈبلیو یادو پر بیگوسرائے میں ’ہم‘ پارٹی کے رہنما کے اغوا اور قتل سمیت 24 سنگین معاملے درج ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

50 ہزار کے انعامی بدمعاش ڈبلیو یادو کو اتر پردیش کے ہاپڑ ضلع میں ہوئے انکاؤنٹر میں مار گرایا گیا ہے۔ اسے یوپی ایس ٹی ایف، بہار پولیس اور ہاپڑ کے سنبھاولی تھانہ کی پولیس کا مشترکہ آپریشن بتایا جا رہا ہے۔ ڈبلیو یادو بہار کے بیگو سرائے ضلع کا رہنے والا تھا۔ بیگوسرائے میں ’ہم‘ پارٹی کے رہنما کے اغوا اور قتل کے کیس میں بھی وہ ملزم تھا۔ بہار پولیس کو کافی عرصے سے اس کی تلاش تھی۔ ڈبلیو یادو پر قتل، ڈکیتی اور لوٹ جیسے 24 سنگین معاملے درج ہیں۔ اس کے پاس سے غیر قانونی پستول اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

’لائیو ہندوستان ڈاٹ کام‘ کی خبر کے مطابق تقریباً دو مہینے قبل بہار کے بیگوسرائے میں ہم پارٹی کے بلاک صدر راکیش شاہ کا اغوا کر لیا گیا تھا۔ اسے لے کر بیگوسرائے میں قومی شاہراہ-31 پر جام اور مظاہرہ بھی ہوا تھا۔ راکیش کی ماں شکنتلا دیوی نے اس وقت اپنے بیٹے کے اغوا کے لیے بیگوسرائے کے تھانہ گیان ڈول کمال کے رہنے والے ڈبلیو یادو کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ انہوں نے ڈبلیو یادو کو عوام کے حوالے کرنے یا پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

ڈبلیو یادو کی تلاش میں بہار پولیس لگی ہوئی تھی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یو پی ایس ٹی ایف کی نوئیڈا یونٹ اور بہار پولیس کو ہاپڑ کے سنبھاولی تھانہ علاقے میں ڈبلیو یادو کے ہونے کی خبر ملی تھی۔ اس پر دونوں ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کے تحت گھیرا بندی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈبلیو یادو سے خود سپردگی کرنے کو کہا گیا تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ اس دوران پولیس کی گولی لگنے سے ڈبلیو یادو زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

پولیس ذرائع کے مطابق ڈبلیو یادو کے نشانے ہر ہاپڑ کے بھی کئی مشہور تاجر تھے۔ وہ اپنے مںصوبے کے مطابق کسی واردات کو انجام دے پاتا اس کے پہلے ہی نوئیڈا پولیس، بہار ایس ٹی ایف اور ہاپڑ کی سنبھاولی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں اسے مار گرایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined