قومی خبریں

اہلیان جموں و کشمیر خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں: پی اے جی ڈی

یوسف تاریگامی نے کہا کہ بی جے پی کا نیا کشمیر ایک مذاق ثابت ہوا اور آج جموں و کشمیر دلّی سے جس قدر دور ہے اتنا ماضی میں کبھی نہیں رہا ہے۔

 یوسف تاریگامی
یوسف تاریگامی 

سری نگر: پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) نے لوگوں سے جموں و کشمیر میں خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے پرامن طریقے سے جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کی تنسیخ کے بعد لوگوں کی نوکریاں اور قدرتی وسائل پر ان کے حقوق کو چھینا جا رہا ہے۔

Published: undefined

پی اے جی ڈی کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ جموں و کشمیر کے لیڈروں کی کل جماعتی میٹنگ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی، کیونکہ مرکزی حکومت نے دلّی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے درمیان پیدا شدہ دوری کو پاٹنے کے لئے اعتماد سازی کے لئے کوئی اقدام نہیں کئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا نیا کشمیر ایک مذاق ثابت ہوا ہے اور آج جموں و کشمیر دلّی سے جس قدر دور ہے اتنا ماضی میں کبھی نہیں رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ 'پانچ اگست کو آئین ہند پر ہونے والے حملے کے دو سال مکمل ہوں گے جس حملے سے دفعہ 370 کو ختم کر کے جموں و کشمیر اور بھارت کے درمیان رشتے کو زک پہنچائی گئی'۔

Published: undefined

موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ 'تاریخی ریاست جموں و کشمیر کی حیثیت کو گھٹایا گیا اور اس کو دو وفاقی ریاستوں میں منقسم کیا گیا۔ یہ فیصلے لوگوں کی مرضی کے برعکس لئے گئے۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 3 مارچ 2004 کو منظور شدہ قرار داد کو بھی نظر انداز کیا گیا اس سے یہ مثال قائم ہوئی کہ کسی بھی ریاست کو حصوں میں منقسم کیا جا سکتا ہے'۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا کہ دفعہ 35 اے کی منسوخی سے جموں و کشمیر کے مستقل باشندوں کی حیثیت کو بے کار بنا دیا گیا ہے اور نوکریوں اور اراضی کے حقوق کو ختم کیا گیا جس سے لوگوں میں عدم تحفظ اور عدم اعتماد کا احساس مزید گہرا ہو گیا۔

Published: undefined

پی اے جی ڈی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر کی اقتصادی حالت دگرگوں ہے اور سیاحت، زراعت، دستکاری وغیرہ جیسے شعبے از حد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع سکڑ رہے ہیں اور رشوت خوری کم نہیں ہو رہی ہے۔ موصوف نے اپنے بیان میں کہا کہ 'دفعہ 370 کی تنیسخ کے ساتھ ہی جمہوریت اور جمہوری حقوق کا گلا گھونٹنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ لوگوں کی نقل و حمل پر مسلسل پابندی اور میڈیا کو دبانے سے جبری خاموشی چھائی ہوئی ہے'۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا کہ 'گزشتہ دو برسوں سے یہ بات روشن ہوئی ہے کہ حکومت ہند ایسے غیر قانونی اقدام اٹھانے پر کیوں بضد تھی۔ ان دو برسوں کے دوران یہ دیکھا گیا کہ کس طرح لوگوں کو ٹکڑوں میں منقسم کیا جا رہا ہے، ان کو نوکریوں سے محروم رکھا جا رہا ہے اور ان سے قدرتی وسائل پر سے حقوق کو چھینا جا رہا ہے'۔

Published: undefined

موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ 'منفی پولیس رپورٹ کو عدالتی قانون کا نعم البدل نہیں مانا جا سکتا یہ نظام انصاف کے مقدس اصولوں کے بالکل منافی ہے'۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ بی جے پی کا نیا کشمیر ایک مذاق ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ لوگ حکام سے سوال کر رہے ہیں۔ ان کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ آج جموں و کشمیر دلّی سے جس قدر دور ہیں اتنا ماضی میں کبھی نہیں رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ