قومی خبریں

یومِ جمہوریہ: راج پتھ پر ملک کی شان و شوکت کا شاندار مظاہرہ

یہ پہلا موقع ہے جب وزیر اعظم نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی جنگی یادگار میں امر جوان جیوتی پر پھول چڑھائے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم انڈیا گیٹ پر واقع امر جوان جیوتی پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے تھے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک کے 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر بدھ کو یہاں راج پتھ پر منعقد ہونے والے پروگرام میں جہاں سیکورٹی، نظم و ضبط، مختلف ثقافتوں کی جھلک اور ناقابل تسخیر فوجی بہادری کا ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ کی تقریبات کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے قومی جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔ پی ایم مودی نے یہاں ان بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کے ساتھ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور تینوں افواج کے سربراہان بھی تھے۔

Published: undefined

یہ پہلا موقع ہے جب وزیر اعظم نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی جنگی یادگار میں امر جوان جیوتی پر پھول چڑھائے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم انڈیا گیٹ پر واقع امر جوان جیوتی پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے تھے۔ یہ روایت 1972 سے چلی آ رہی تھی، لیکن اب اس جیوتی کو نیشنل وار میموریل میں واقع امر جوان جیوتی کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس بار یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والی مرکزی پریڈ کے دوران کئی تبدیلیاں دیکھی گئیں۔ پہلی بار یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد کیا جانے والا مرکزی پروگرام آدھے گھنٹے کی تاخیز سے صبح 10.30 بجے شروع ہوا۔ اب تک یہ پروگرام صبح 10 بجے شروع ہوتا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مسلسل دوسرے سال کسی بھی غیر ملکی مہمان نے بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت نہیں کی۔ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی ) کے 'شہیدوں کو سلام' سے پروگرام کا آغاز ہوا۔

Published: undefined

ہندوستانی فضائیہ کے 75 طیاروں/ہیلی کاپٹروں کے ذریعے گرینڈ فلائی پاسٹ، ملک گیر وندے بھارتم ڈانس مقابلے کے ذریعے منتخب 480 رقاصوں کی طرف سے ثقافتی پروگرام کی پیشکش، 'کلا کمبھ' ایونٹ کے دوران تیار کردہ 10 اسکرول (ہر ایک کی لمبائی 75 میٹر) کا مظاہرہ اور شائقین کی بہتر سہولت کے لیے ایل ای ڈی اسکرینیں لگا نے جیسی تبدیلی دیکھنے کو ملی۔

Published: undefined

کورونا پروٹوکول کے پیش نظر اس بار پریڈ میں صرف چھ ہزار لوگوں کو جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ گزشتہ سال یہ تعداد 25 ہزار تھی۔ اس سال صرف ان لوگوں کو راج پتھ پر پریڈ دیکھنے کی اجازت دی گئی، جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے رکھی تھیں۔ 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو پروگرام میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ سماجی فاصلے کے تمام اصولوں پر عمل کیا گیا اور سب کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس بار راج پتھ پر منعقدہ مرکزی پروگرام میں سماج کے ان طبقوں کو موقع دینے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جنہیں عام طور پر موقع نہیں ملتا۔ مثال کے طور پر، آٹو رکشہ ڈرائیوروں، تعمیراتی کارکنوں، صفائی ستھرائی کے کارکنوں اور صف اول کے ہیلتھ ورکرز کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں خصوصی ناظرین کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined