قومی خبریں

زرعی قوانین کی واپسی: ٹوٹ گیا غرور، جیت گیا کسان، ہاردک پٹیل

گجرات ریاستی کانگریس کے ورکنگ صدر ہاردک پٹیل نے کہا کہ آج کسانوں اور ان کی تحریک کی جیت ہوئی ہے اور حکومت کا غرور ٹوٹ گیا ہے

ہاردک پٹیل، تصویر آئی اے این ایس
ہاردک پٹیل، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: گجرات ریاستی کانگریس کے ورکنگ صدر ہاردک پٹیل نے کہا کہ آج کسانوں اور ان کی تحریک کی جیت ہوئی ہے اور حکومت کا غرور ٹوٹ گیا ہے۔ پٹیل نے ٹویٹ کیا ’’تو گیا غرور، جیت گیا میرے ملک کا کسان۔ آج کسان اور اس کی تحریک کی جیت ہوئی ہے۔ تحریک اور بی جے پی کی آمریت میں شہید ہوئے کسانوں کو یہ جیت خراج عقیدت کے طور پر‘‘۔

Published: undefined

طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’بی جے پی لیڈر اب تک تین زرعی قوانین کو لاگو کرنے کے فائدے بتاتے تھے، لیکن آج سے وہ تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے فوائد کا شمار کرائیں گے۔‘‘ دوسری جانب قومی دلت ادھیکار منچ کے کنوینر جگنیش میوانی نے کہا کہ پنجاب اور اتر پردیش کے انتخابات میں نظر آنے والے خطرے کے پیش نظر تینوں کسان مخالف قوانین کو واپس لینے کے حکومت کے اعلان کا خی مقدم ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ انتخابی ریاضی کے بجائے انسانی حساسیت کی بنیاد پر لیا جاتا تو سینکڑوں کسانوں کی جانیں بچ جاتیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا اور ایم ایس پی اور زیرو بجٹ فارمنگ کی سفارش کرنے کے لیے ایک کثیر جہتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined