
مغربی بنگال حکومت نے اداکار سے سیاست داں بننے والے متھن چکرورتی کو بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ انہیں مغربی بنگال حکومت کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی ذمہ داری اطلاعات و ثقافتی امور کے محکمے سے متعلق ہوگی۔ اس عہدے کے ساتھ انہیں کابینہ وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اگلے حکم تک جاری رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ معروف اداکار متھن چکرورتی طویل عرصہ سے بنگال کی سیاست میں سرگرم رہے ہیں اور بی جے پی کے لیے انتخابی مہم چلاتے رہے ہیں۔ اب ان کا کردار ریاستی حکومت کے ساتھ جڑ گیا ہے۔ اطلاعات و ثقافتی امور کا محکمہ ریاست میں اطلاعات، ثقافت اور فنون سے متعلق کام دیکھتا ہے۔ اسی محکمے میں متھن کو مشیر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس سے قبل اس محکمے کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ کے پاس تھی۔ اب متھن چکرورتی کو حکومت کا مشیر بنایا گیا ہے۔ ان کا کردار محکمے سے متعلق معاملات میں حکومت کو مشورہ دینے کا ہوگا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر نافذ کی گئی ہے اور اگلے حکم تک جاری رہے گی۔ متھن کو دی گئی اس نئی ذمہ داری کے ساتھ انہیں کابینہ وزیر کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔ اس طرح متھن چکرورتی اب مغربی بنگال حکومت کے ساتھ مشیر کے طور پر کام کریں گے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
تصاویر کانگریس میڈیا سیل