قومی خبریں

دہلی میں گرمی سے راحت، 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں 3 ڈگری کی گراوٹ

دہلی اور آس پاس کے شہروں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے موسم بھی بدل گیا ہے۔ دہلی میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج  صبح آسمان پر ہلکی دھند چھائی رہی۔ دن کے وقت موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے آلودگی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے 31 مارچ تک دہلی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ اتوار کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 32 اور 16 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات  کے مطابق دہلی میں یکم اپریل سے گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ دہلی میں 4 اپریل تک درجہ حرارت 40 ڈگری تک بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے تین ڈگری کم ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے 2.6 ڈگری کم ہے۔ ہفتہ کو دہلی میں نمی کی سطح دن کے وقت 34 سے 23 فیصد کے درمیان رہی۔

Published: undefined

جمعہ یعنی28 مارچ کی شام کو دہلی میں تیز ہوائیں چلیں اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4.1 ڈگری سیلسیس کم ہے۔ جمعہ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 20.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.8 ڈگری زیادہ ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ دن کے دوران نمی کی سطح 17 فیصد اور 51 فیصد کے درمیان تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined