ویڈیو گریب
ملک کی بیشتر ریاستوں میں اس وقت ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ خصوصاً بہار اور اتر پردیش کے لیے چلنے والی ٹرینوں میں ایسی دھکا مکی چل رہی ہے، جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ ’زندگی اور موت کی جنگ‘ چل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کئی ایسی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں مسافر ٹرین کے دروازے سے لٹک کر سفر کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ کچھ ویڈیوز میں خواتین و بچے ٹرین میں داخل ہونے کے لیے کھڑکیوں کا استعمال کرتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ ایسے حالات کو دیکھ کر کانگریس نے مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو کے اس دعویٰ پر سوال کھڑا کر دیا ہے، جس میں انھوں نے 12 ہزار اسپیشل ٹرینیں چلانے کی بات کہی تھی۔
Published: undefined
کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر گجرات کے اودھنا واقع ریلوے اسٹیشن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بہار کے باشندے پریشان نظر آ رہے ہیں۔ بی بی سی کی اس ویڈیو میں کچھ لوگ بھیڑ دیکھ کر فکر مندی ظاہر کر رہے ہیں اور کچھ لوگ یہ سوچ کر پریشان ہیں کہ چھٹھ تہوار کے ساتھ ساتھ الیکشن بھی ہے، وہ کس طرح اپنے وطن پہنچیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے ’’گھر جانے کے لیے طویل قطار، پریشانی، بے بسی اور مایوسی۔ یہ بہار اور یوپی کے لوگ ہیں، جو دیوالی اور چھٹھ تہوار کے لیے اپنے گھر جا رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو اس بدنظمی کے یلے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کانگریس نے پریشان حال لوگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’یہ وہی لوگ ہیں جن سے مودی حکومت نے تہوار میں 12 ہزار اسپیشل ٹرینوں کا وعدہ کیا، لیکن وہ ٹرینیں کہیں نظر نہیں آئیں۔ ہاں... یہ وہی لوگ ہیں جنھیں نریندر مودی اور ’Reel منتری‘ نے ان کے حال پر چھوڑ دیا اور خود ریلوے کا کھوکھلا پی آر کر کے موج کاٹ رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس نے ایک دیگر سوشل میڈیا پوسٹ میں خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ خواتین ٹرین میں ایک چھوٹی سی کھڑکی سے داخل ہو رہی ہیں۔ اسی کھڑی کے چھوٹے بچے اور سامان کو بھی ٹرین کے اندر ڈالا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’Reel منتری جی، یہ ویڈیو دیکھیے۔ لوگ اپنے گھر جانے کے لیے کس قدر پریشان ہیں۔ خواتین، بزرگ، بچے دھکے کھا رہے ہیں۔‘‘ اس بدانتظامی پر کانگریس نے سوال کیا ہے کہ ‘‘آپ جانتے تھے لوگ تہوار منانے اپنے گھر جائیں گے، اس کے بعد بھی ان کے لیے ٹرینوں کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا؟‘‘
Published: undefined
مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو کے ذریعہ دیوالی و چھٹھ کے پیش نظر تقریباً 12 ہزار ٹرینیں چلائے جانے کا ذکر بھی کانگریس نے اپنی پوسٹ میں کیا ہے۔ پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’آپ نے دیوالی اور چھٹھ کے لیے 12 ہزار اسپیشل ٹرینیں چلانے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن وہ ٹرینیں کہاں چل رہی ہیں کوئی نہیں جانتا۔ عوام بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنے کو مجبور ہیں اور آپ موج کاٹ رہے ہیں۔ شرم آنی چاہیے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined