قومی خبریں

اتر پردیش: یومِ آزادی کے موقع پر اعظم گڑھ میں الرٹ

کشمیر سے دفعہ 370 ختم کیے جانے کے بعد دہشت گردوں کے ذریعہ حملے کی وارننگ دی گئی ہے اس لیے ملک کے کئی مقامات پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اعظم گڑھ میں بھی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اعظم گڑھ:یوم آزادی کے موقع پر اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں الرٹ جاری کیاگیا ہے۔جموں و کشمیر سے دفعہ 370اور 35اے کے ہٹائے جانے جیسے فیصلے کے بعد دہشت گردوں کے ذریعہ ملک میں حملے کی وارننگ کے بعد اعظم گڑھ ضلع میں الرٹ جاری کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ وزارت داخلہ کے الرٹ کے بعد یہاں پولس اور محکمہ خفیہ سمیت دیگر ذرائع کو حکومت اور انتظامیہ نے سرگرم کردیاہے۔

Published: 14 Aug 2019, 3:10 PM IST

واضح رہے کہ سال 2008 میں دہلی واقع بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے بعد اعظم گڑھ ضلع سرخیوں میں آگیاتھا۔بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر ہو یا ملک کے دیگر بڑے شہروں میں سیریل بلاسٹ معاملہ۔ان دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے اعظم گڑھ ضلع کےتقریباً 25سے زیادہ مشتبہ افراد کی نشاندہی این آئی اے نے کی ہے۔نشاندہی کیے گئے دہشت گردانہ معاملے میں شامل ضلع کے 17نوجوانوں کی اب تک مختلف مقامات سے این آئی اے اور اے ٹی ایس کی ٹیم گرفتار کرچکی ہے۔وہیں کچھ لوگ کافی عرصے سے فرار ضلع کے چھ موسٹ وانٹیڈ دہشت گردوں پر این آئی اے کے ذریعہ دس دس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیاگیا ہے۔

Published: 14 Aug 2019, 3:10 PM IST

فرار چل رہے موسٹ وانٹڈ دہشت گردوں کے زریعہ یوم آزادی کے موقع پر ریاست اور ملک میں دہشت گردانہ واردات کو انجام دینے کی خبر ملتے ہی خفیہ محکمے نے پولیس افسروں کو محتاط کردیا ہے۔ضلع کے سبھی اسٹیشن ہیڈ،چوکی انچارج کو الرٹ کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں گھوم کر حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ہوٹل،ڈھابہ،سنیما ہال،بس اسٹیشن ،ریلوے اسٹیشن ،بازار اور بھیڑ بھار والے مقامات پر چوکسی برتنے کے ساتھ ہی گاڑیوں کی چیکنگ بھی کرائی جارہی ہے۔

Published: 14 Aug 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Aug 2019, 3:10 PM IST