قومی خبریں

دہلی میں کورونا کیسزتقریباً 1.16 لاکھ، ریکوری شرح 81 فیصد

دہلی میں ممنوعہ زون کی تعداد کم ہوئی ہے اور کل اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 رہی اور دہلی میں اب تک اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3446 ہو گئی ہے۔

تصویر نوجیون
تصویر نوجیون 

قومی دار الحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لگاتار ساتویں دن منگل کو بھی نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ تھی۔

Published: undefined

راجدھانی میں متاثرین کی تعداد 1.16 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 80 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔

Published: undefined

وزارت صحت کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز 1606 ہیں جبکہ 1924 نے وائرس کو شکست دی۔ دہلی میں کل متاثرین کے اعداد و شمار حالانکہ 115346 ہو گئے جبکہ اس میں صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 93236 یعنی 80.83 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ نو جولائی کو ریکارڈ 4027 مریض صحتیاب ہوئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 35 افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 3446 ہو گئی۔

Published: undefined

اس دوران راحت کی بات یہ ہے کہ کنٹینمینٹ زون کی تعداد کم ہو کر 657 ہو گئی ہے۔ سات جولائی کو نئے کیسز کم ہو کر 1379 رہ گئے تھے۔ قبل ازیں دہلی میں 23 جون کو 3947 ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے۔

Published: undefined

مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد دہلی تیسری ریاست ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں وائرس کے اعداد و شمار 2.67 لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔

Published: undefined

دہلی میں فعال کیسز کی تعداد بھی آج 19017 سے کم ہو کر 18644 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ میں گذشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے کل ٹیسٹ کے اعداد و شمار 713908 ہو گئے ہیں۔ دہلی میں 10 لاکھ کی آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط بھی بڑھ کر 37574 ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined