قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر دہلی کانگریس کی سوشل میڈیا کمیٹی از سر نو تشکیل

دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ آئندہ انتخاب میں کانگریس کی 5 ’نیائے‘ گارنٹی کے وعدے کی مجموعی جانکاری سوشل میڈیا کمیٹی دہلی کی عوام تک پہنچائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>اروندر سنگھ لولی</p></div>

اروندر سنگھ لولی

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: کانگریس کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ نے نئے سرے سے دہلی پردیش کی سوشل میڈیا کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس سلسلے میں دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے بتایا کہ پردیش کانگریس سوشل میڈیا سیل اب ہدایت اللہ کی قیادت والی 114 اراکین پر مشتمل کمیٹی کانگریس کی 5 ’نیائے‘ گارنٹی کے بارے میں تفصیلی جانکاری عوام تک پہنچائے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کانگریس صدر کھڑگے اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر 5 نیائے گارنٹی کا اعلان کیا ہے اور ہر ایک نیائے گارنٹی میں 5-5 عزائم شامل کیے گئے ہیں۔ یعنی مجموعی طور پر کانگریس نے 25 وعدے کیے ہیں جنھیں 25 گارنٹی بھی کہا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اروندر سنگھ لولی کا کہنا ہے کہ دہلی کاگنریس کی سوشل میڈیا کمیٹی کے اراکین لوک سبھا انتخاب میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بی جے پی کی مرکز میں 10 سالہ بدتر حکمرانی اور وجود سے عاری ترقیاتی کاموں کے جھوٹ سے پردہ اٹھائیں گے۔ اروندر سنگھ لولی نے ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کی زمینی حقیقت سے دہلی والوں کو مطلع کرایا جائے گا اور بی جے پی کے ساتھ اراکین پارلیمنٹ کی نااہلیت اور غیر فعالیت کے ساتھ ساتھ گزشتہ 10 سالوں کی ناکامیوں کو ظاہر کیا جائے گا، علاوہ ازیں عوامی ایشوز کو کانگریس لیڈران و کارکنان مضبوطی کے ساتھ اٹھائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined