قومی خبریں

ہری نگر کی رکن اسمبلی راج کماری ڈھلوں آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑیں گی، کیجریوال پرجم کر برسیں

عام آدمی پارٹی کی موجودہ  رکن اسمبلی راج کماری ڈھلوں کو ہری نگر اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ نہیں ملا ہے۔ اس سے ناراض ہو کر انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اس بار راجدھانی دہلی کی انتخابی جنگ میں باغی امیدوار عام آدمی پارٹی کا کھیل خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ہری نگر اسمبلی سیٹ سے موجودہ عام آدمی پارٹیکی رکن اسمبلی راج کماری ڈھلوں اپنا ٹکٹ کٹنے کے بعد آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں اتری ہیں۔نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق راج کماری ڈھلوں نے دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو نشانہ بنایا۔

Published: undefined

راج کماری ڈھلوں نے کہا کہ  عام آدمی پارٹی نے دہلی کی کئی سیٹوں سےارکان اسمبلی کے ٹکٹ کاٹے ہیں ۔ یہی نہیں، ہری نگر سیٹ سے موجودہ  رکن اسمبلی  نے الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی خواتین مخالف ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال خود اس بار نئی دہلی اسمبلی سے الیکشن ہار رہے ہیں۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے خلاف بغاوت کرنے والی اور آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے والی راج کماری ڈھلوں نے عام آدمی پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 10 سالوں میں پارٹی نے اپنی ناکامیوں کا الزام صرف ایل جی پر لگایا ہے اور اس لیے عوام اس میں تبدیلی لائے گی۔

Published: undefined

دہلی میں اسمبلی انتخابات 5 فروری کو ہونے والے ہیں۔ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔ عام آدمی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہےاور تینوں پارٹیاں دہلی انتخابات جیتنے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔ اس بار سخت مقابلہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined